باتوں
سے خوشبو آئے
باعثِ
برکت عمل
جن لوگوں نے بزرگوں کی زیارت نہ کی ہو ان کے سامنے بزرگوں کا حُلیہ بیان کرنا چاہئے کیونکہ جس طرح بزرگوں سے ملاقات کرنا برکت کا باعث ہے یونہی ان کے چہرے کا تصور کرنے سے بھی برکت حاصل ہوتی ہے۔(ارشادِ حضرت سیدنا علی بن سلطان قاری رحمۃ اللہ علیہ) (جمع الوسائل فی شرح الشمائل،ج1،ص60)
تعریف
اور سعادت مندی
جو شخص
اللہ
پاک اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی فرماں برداری کرتا ہے تو دنیا میں اس کی تعریفیں
ہوتی ہیں اور آخرت میں وہ سعادت مندی سے سرفراز ہوگا۔(ارشادِ حضرت سیدنا امام عبداللہ بن عمر بیضاوی رحمۃ
اللہ علیہ )
(تفسیر بیضاوی،پ22،الاحزاب،تحت
الآیۃ : 71 ،ج 4،ص388)
گناہوں کی نحوست
گناہوں کی نُحوست بندے کو طاعات و عبادات بجا لانے سے محروم
کر دیتی ہے۔(ارشاد ِحضرت سیدنا امام
غزالی رحمۃ
اللہ علیہ)(منھاج
العابدین،ص 19)
اولاد کو قراٰنِ کریم سکھانے کی فضیلت
یہ اُمّت ہمیشہ خیر و بھلائی پر رہے گی جب تک ان کی اولاد قراٰنِ کریم کی تعلیم حاصل کرتی رہے گی۔(ارشادِ حضرت سیدنا عبد اللہ بن عیسیٰ رحمۃ اللہ علیہ) (حسن التنبہ،ج10،ص235)
Comments