تھکن کا علاج

باتوں سے خوشبو آئے

باعثِ برکت عمل

جن لوگوں نے بزرگوں کی زیارت نہ کی ہو ان کے سامنے بزرگوں کا حُلیہ بیان کرنا چاہئے کیونکہ جس طرح بزرگوں سے ملاقات کرنا برکت کا باعث ہے یونہی ان کے چہرے کا تصور کرنے سے بھی برکت حاصل ہوتی ہے۔(ارشادِ حضرت سیدنا  علی بن سلطان قاری رحمۃ اللہ علیہ) (جمع الوسائل فی شرح الشمائل،ج1،ص60)

تعریف اور سعادت مندی

جو شخص اللہ پاک اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی فرماں برداری کرتا ہے تو دنیا میں اس کی تعریفیں ہوتی ہیں اور آخرت میں وہ سعادت مندی سے سرفراز ہوگا۔(ارشادِ حضرت سیدنا امام عبداللہ بن عمر بیضاوی رحمۃ اللہ علیہ ) (تفسیر بیضاوی،پ22،الاحزاب،تحت الآیۃ : 71 ،ج 4،ص388)

گناہوں کی نحوست

گناہوں کی نُحوست بندے کو طاعات و عبادات بجا لانے سے محروم کر دیتی ہے۔(ارشاد ِحضرت سیدنا امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ)(منھاج العابدین،ص 19)

اولاد کو قراٰنِ کریم سکھانے کی فضیلت

یہ اُمّت ہمیشہ خیر و بھلائی پر رہے گی جب تک ان کی اولاد قراٰنِ کریم کی تعلیم حاصل کرتی رہے گی۔(ارشادِ حضرت سیدنا  عبد اللہ بن عیسیٰ رحمۃ اللہ علیہ) (حسن التنبہ،ج10،ص235)


Share

تھکن کا علاج

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

حُقوقُ العباد سے کیا مراد ہے؟

حَقُّ الْعَبْد (یعنی بندے کا حق) ہر وہ مطالبۂ مالی ہے کہ شرعاً اس کے ذمہ کسی کے لئے ثابت ہو اور ہر وہ نقصان و آزار ( یعنی تکلیف) جو بے اجازتِ شرعیہ(یعنی شریعت کی اجازت کے بغیر) کسی قول فعل کے ترک سے (یعنی کسی بات یا عمل سے یا کوئی کام نہ کرکے) کسی کے دین، آبرو(یعنی عزت)،جان، جسم، مال یا صِرف قلب (یعنی دل) کو پہنچایا جائے۔ (فتاویٰ رضویہ،ج24،ص459)

گناہ کی ترغیب دِلانے کا وبال

گنہگار اپنی جان کوگرفتارِ عذاب کرتاہے اور گناہ کی ترغیب دینے والا خود عذاب میں پڑا اور دوسرے کو بھی عذاب میں ڈالنا چاہتا ہے۔ جتنے (لوگ) اس کی بات پر چلتے (یعنی گناہ کرتے) ہیں سب کا وبال اُن سب پر اور اُن کے برابر اس اکیلے پر ہوتا ہے۔ (فتاویٰ رضویہ،ج24،ص290)

مِل کر کھانے کا فائدہ

تجربہ شاہد (یعنی تجربے سے ثابت ہے) کہ ساتھ(یعنی مِل کر) کھانا مُوْرِثِ محبت و وِدَاد(یعنی محبت و اُلفت کے پیدا ہونے کا سبب) ہوتا ہے۔(فتاویٰ رضویہ،ج24،ص315)

عطّار کا چمن، کتنا پیارا چمن!

تھکن کا علاج

تھکن کا ایک علاج یہ بھی ہے کہ نِیم گرم پانی سے غُسل کرلیا جائے اور سونے سے پہلے تسبیحِ فاطمہ (یعنی 33بار سُبْحٰنَ اللہ 33 بار اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اور 34 بار اَللہُ اَکْبَر) کا وِرْد کیا جائے۔(مَدَنی مذاکرہ،یکم جمادی الاولیٰ1436ھ)

ماں باپ کی قَدْر کیجئے

ماں باپ کی قَدْر کیجئے کہ ان کا نِعْمَ الْبَدَل (AlterNate) کوئی نہیں ہے۔(مَدَنی مذاکرہ،7جمادی الاولیٰ1436ھ)

اولاد کو نرمی سے سمجھائیں

ماں باپ کو چاہئے کہ وہ بچّوں کو پیار و محبت اور حکمتِ عملی سے سمجھائیں، بات بات پر جھاڑنا، مارنااور چیخ چیخ کر سمجھانا بچّوں کو باغی (نافرمان) بنا سکتا ہے۔ (مَدَنی مذاکرہ،13رجب المرجب1436ھ)

Share

Articles

Comments


Security Code