مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ اگست2021ء
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےماہِ شعبان اورماہِ رَمَضان1442ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : (1)یااللہ پاک! جو کوئی16صفحات کا رِسالہ “ دُرُود شریف کی برکتیں “ پڑھ یا سُن لے اُس سے ہمیشہ کیلئے راضی ہوجا اور اُس کو مدینۂ پاک میں دُرود و سلام پڑھتے ہوئے جلوۂ محبوب ( صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) میں عافیت کے ساتھ شہادت عطا فرما ، اٰمِیْن (2) یاربَّ المصطَفٰے! جو کوئی 36صفحات کا رِسالہ “ قبر کی پہلی رات “ پڑھ یا سُن لے نورِ مصطفےٰ ( صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کے صدقے اُس کی قبر روشن فرما ، اٰمِیْن (3)یاربَّ المصطَفٰے! جو کوئی16صفحات کا رِسالہ “ رشتے داروں سے بھلائی “ پڑھ یا سُن لے اُسے اور اُس کے سارے خاندان کو حج ، مدینۂ پاک کی باادب حاضری ، جلوۂ مصطَفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں شہادت اور جنّتُ الفِردوس میں بے حساب داخِلہ عطا فرما ، اٰمِیْن (4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ “ ماہِ رمضان اور امیرِ اَہلِ سنّت “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یااللہ کریم! جو کوئی 27صفحات کا رِسالہ “ ماہِ رَمَضان اور امیرِ اہلِ سنّت “ پڑھ یا سُن لے اُسے عاشقِ رَمَضانُ المبارَک امیرِ اہلِ سنّت کے صدقے رَمَضانُ المبارَک کا حقیقی قدردان بنا کر فیضانِ رَمَضان سے مالا مال فرما اور رَمَضانُ المبارَک کو اس کی بے حساب بخشش کا ذریعہ بنا۔ اٰمِیْن (5)یااللہ پاک! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ کام کی باتیں “ پڑھ یا سُن لے اُس کے دنیا و آخِرت کے کام بنادے اور اُسے اپنے پیارے پیارے آخِری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت سے جنّتُ الفردوس بِلاحساب داخِلہ نصیب فرما ، اٰمِیْن (6)یااللہ پاک! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ “ قراٰنی سُورتوں کے فضائل “ پڑھ یا سُن لے اُسے قیامت میں قراٰنِ کریم کی شفاعت نصیب فرما اور اُسے بے حساب بخش دے ، اٰمِیْن(7)یاربَّ المصطَفٰے! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ مولیٰ علی کے 72اِرشادات “ پڑھ یا سُن لے اُسے مولیٰ علی شیرِ خدا کے صدقے میں تمام صحابہ و اہلِ بیت کا سچّا غلام بنا اور اُسے مولیٰ علی کا جنّتُ الفردوس میں پڑوس نصیب فرما ، اٰمِیْن (8)یااللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ “ میٹھی عید اور میٹھی باتیں “ پڑھ یا سُن لے اُسے دیدارِ مصطفےٰ ( صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ) کی حقیقی عید نصیب ہو اور مرتے وقت اُس کا دین و ایمان سلامت رہے اور اُس کی بے حساب مغفرت ہو ، اٰمِیْن
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
دُرُود شریف کی برکتیں |
25لاکھ33ہزار828 |
8لاکھ48ہزار534 |
33لاکھ82ہزار362 |
قبر کی پہلی رات |
22لاکھ87ہزار35 |
8لاکھ49ہزار467 |
31لاکھ36ہزار502 |
رشتے داروں سے بھلائی |
23لاکھ25ہزار571 |
8لاکھ11ہزار90 |
31لاکھ36ہزار661 |
ماہِ رمضان اور امیرِ اَہلِ سنّت |
20لاکھ70ہزار146 |
8لاکھ11ہزار814 |
28لاکھ81ہزار960 |
کام کی باتیں |
20لاکھ26ہزار904 |
7لاکھ6ہزار865 |
27لاکھ33ہزار769 |
قراٰنی سُورتوں کے فضائل |
18لاکھ41ہزار188 |
6لاکھ79ہزار35 |
25لاکھ20ہزار223 |
مولیٰ علی کے 72اِرشادات |
17لاکھ27ہزار112 |
6لاکھ61ہزار540 |
23لاکھ88ہزار652 |
میٹھی عید اور میٹھی باتیں |
9لاکھ51ہزار469 |
5لاکھ14ہزار845 |
14لاکھ66ہزار314 |
Comments