حمد و نعت
ماہنامہ اگست2021ء
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
فرمانِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے : مجھ پر دُرُود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِ پاک پڑھنا بروزِ قِیامت تمہارے لئے نور ہوگا۔ (فردوس الاخبار ، 1 / 422 ، حدیث : 3149)
مناجات
یاخدا میری مغفرت فرما
باغِ فِردوس مَرحَمَت فرما
دینِ اسلام پر مجھے یارب
اِستقامت تُو مَرحَمَت فرما
تُو گناہوں کو کر مُعاف اللہ!
میری مقبول معذِرت فرما
مصطفےٰ کا وسیلہ توبہ پر
تُو عنایت مُداوَمَت فرما
موت ایماں پہ دے مدینے میں
اور مَحْمُود عاقبت فرما
مشکلوں میں مرے خدا میری
ہر قدم پر مُعاوَنت فرما
ہو نہ عطّاؔر حشر میں رُسوا
بے حساب اس کی مغفِرت فرما
از شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
وسائلِ بخشش (مُرَمَّم) ، ص75
Comments