بچوں کو موبائل سے دور رکھیں

بزرگانِ دین مبارک فرامین

* مولانا عبداللہ نعیم عطاری مدنی

ماہنامہ اگست2021ء

باتوں سے خوشبو آئے

کثر تِ مال سے بُغض و عداوت

جس قوم کو کثیر مال دیا جاتاہے تو ان کے درمیان بغض و عداوت ڈال دی جاتی ہے۔ (ارشادِ حضرت عمر فاروقِ اعظم  رضی اللہ عنہ  ) (الزہد للامام احمد ، ص143 ، رقم : 597)

 حلم کے بغیر علم

عالِم کو چاہئے کہ جب وعظ و نصیحت کرے تو حِلم (بُردباری ) اختیارکرےکیونکہ حلم کےبغیرعلم درختِ بےثمر (بغیر پھلوں کے درخت)اور نانِ بے نمک(بغیر نمک کے روٹی ) ہے۔ ( ارشادِ حضرت خواجہ شمسُ الدّین سیالوی  رحمۃُ اللہِ علیہ )( فیضان شمس العارفین ، ص 70 )

مدینے کے انوار

اپنے سینے(مسلمانوں کے کینے سے) صاف رکھو تاکہ ان میں مدینے کے انوار دیکھو۔ (ارشادِ حکیمُ الامّت مفتی احمد یار خان نعیمی  رحمۃُ اللہِ علیہ )(فیضان مفتی احمد یارخان نعیمی ، ص54 ، مراٰۃ المناجیح ، 6 / 472)

احمد رضا کا گلستاں تازہ ہے آج بھی

ضروریاتِ دین کے منکر سے شادی

جوکلمہ گوہو کر ضروریاتِ دین کامنکر ہواس سے شادی بیاہ کسی طرح نہیں ہو سکتا۔ ( اظہار الحق الجلی ، ص67 )

اندھے سے پردہ

اندھے سے پردہ ویسا ہی ہے جیسا کہ آنکھ والے سے اور اس کا گھر میں جانا عورت کے پاس بیٹھنا ویسا ہی ہے جیسا آنکھ والے کا۔     ( فتاوی رضویہ ، 22 / 235)

من پسند شرعی احکام

جن لوگوں کو مقاصدِشریعت سے کچھ غرض نہیں اپنی ہوائے نفس کے تابع ہیں وہ خواہی نخواہی ذرا  ذرا  سی بات میں مسلمانوں سے الجھتے اور ان کی عادات و افعال کو جن پر شرع سے اصلاً ممانعت ثابت نہیں کرسکتے ممنوع وناجائز قرار دیتے ہیں۔ حاشا کہ ان کی غرض حمایتِ شرع ہو!  حمایت شرع چاہتے تو جن امور کی تحریم وممانعت میں کوئی آیت وحدیث نہ آئی خواہ مخواہ  بزور ِزبان انہیں گناہ  ومذموم ٹھہرا کر شرع مطہر پر افتراء کیوں کرتے۔ (فتاوی رضویہ ،  22 / 312 ) 

عطّار کا چمن ، کتنا پیارا جمن!

بچّوں کو موبائل سے دور رکھیں

بچوں کو ’’موبائل ‘‘سے دُوررکھنے میں ہی عافیت ہے۔ (13رجب المرجب 1442ھ بمطابق25فروری 2021)

جارِحانہ انداز

اگر آپ کسی کو سمجھانا چاہتےہیں توحکیمانہ اَنداز اَپنائیے کہ اِصلاح فقط اِسی طرح  ہوسکتی ہے وَرنہ جارِحانہ اَنداز ضد پیدا کرتاہے۔ (15رجب المرجب 1442ھ بمطابق 27فروری2021)

سوشل میڈیا پر سمجھانا

سوشل میڈیا پر کسی کو سمجھانا ، سمجھانا نہیں بلکہ اُسے   “ ذلیل “   کرنا ہے۔ (15رجب المرجب 1442ھ بمطابق 27فروری2021)

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، ذمہ دار شعبہ ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت ، المدینۃ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) ، کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code