تعلیمی اور اخلاقی کارنامے

ماہنامہ اگست2021ء

مَدَنی ستارے

اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ گنگاپور “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے12 سالہ محمد ابتسام خالد بن خالد محمود کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلحمدُ لِلّٰہ! 2 ماہ میں ناظرہ پڑھنے کی سعادت پائی  اور صرف 8 ماہ کی قلیل مدت  میں حفظِ قراٰن مکمل کیا ، فرض نمازوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اشراق چاشت اور تہجد کی پابند ی بھی کرتے ہیں ۔ 40 سے زائد کتب و رسائل کا مطالعہ کر نا اور امیر ِ اہل سنت کی طرف سے ملنے والے ہفتہ وار رسائل میں سے 26 کا مطالعہ کرنا شوقِ علمِ دین کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ 50 سے زائد احادیث و دعائیں بھی یاد کی ہیں۔ دوسروں تک علم دین پہنچانے کے لئے 7 ماہ سے گھر میں درس دینے کے پابند ہیں ۔ درس نظامی اور تخصص فی الفقہ کرنے کے خواہش مند بھی ہیں ۔


Share

Articles

Comments


Security Code