Fazail e Bait ul ALLAH

Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH

رُخ سوئے کعبہ ہاتھ میں زَم زَم کا جام ہو  پی کر میں پھر کروں دُعا یارَبِّ مصطفےٰ ! ( [1] )

کعبہ شریف سے متعلق دلچسپ معلومات

پیارے اسلامی بھائیو ! کعبہ شریف بَیْتُ اللہ ہے ، اس کی کیا ہی نِرالی شان ہے۔ آئیے ! کعبہ شریف سے متعلق چند دلچسپ معلومات سُنتے ہیں : * عُلَمائے کرام فرماتے ہیں : کعبہ شریف کی عِمَارت مربع شکل کی ہے ، اسی لئے کعبہ شریف کو کعبہ  ( یعنی 4کونوں والا مکان )  کہتے ہیں * لفظِ کعبہ کا ایک معنیٰ : بلند اور اُبھرا ہوا بھی ہے ، پہلے زمانے میں لوگ کعبہ شریف کی عزّت و حُرْمت کے پیشِ نظر اپنے گھر گول بنایا کرتے تھے اور کعبہ شریف سے اُونچے نہیں کرتے تھے ، چونکہ یہی مکان مبارک آس پاس کے سب مکانوں سے بلند تھا ، اس لئے اسے کعبہ کہا گیا۔ ( [2] ) * کعبہ شریف پر پہلے غِلاف نہیں ہوتا تھا ، سب سے پہلے تُبَّع حِمْیَرِی نے کعبہ شریف پر غِلاف چڑھایا ، اس کے بعد کعبہ شریف پر غِلاف چڑھانے کا معمول ہو گیا * کعبہ شریف کے غِلاف کا رنگ شروع سے سیاہ نہیں ہے ، مختلف زمانوں میں دوسرے رنگوں کے غِلاف بھی چڑھائے گئے ، البتہ اب عرصۂ دراز سے سیاہ رنگ کا ہی غِلاف چڑھایا جاتا ہے۔ سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ علیہ نے اس کی بڑی پیاری حکمت بیان کی ہے۔آپ فرماتے ہیں :

سر سبزِ وَصْل یہ ہے ، سِیَہ پَوش ِہِجر وہ     چمکی دو پٹوں سے جو حالت جِگر کی ہے ( [3] )

وضاحت : گنبد خضریٰ کا سبز رنگ مِلنے کی علامت ہے اور کعبۂ معظمہ کا سیاہ رنگ جدائی کی


 

 



[1]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 129ملتقطًا۔

[2]...تحفۂ معراج النبی ، صفحہ : 400۔

[3]...حدائقِ بخشش ، صفحہ : 223۔