Fazail e Bait ul ALLAH

Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH

چکی ہیں ، اِن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے : hajj &umrah ( حج وعمرہ ) ۔

اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ حج و عمرہ کا مختصر طریقہ اور حج و عمرہ کے ضروری مسائل وغیرہ  جان سکتے ہیں ، اس کے عِلاوہ اس موبائل ایپلی کیشن میں حج و عمرہ کی دُعائیں ، حرمین شریفین کے اَہَم زیارت کے مقامات کی معلومات وغیرہ بھی شامِل ہیں ، اس موبائل ایپلی کیشن کا ایک بہت اَہَم فیچر یہ ہے کہ اس میں تھری ڈِی ویڈیوز ( 3D Videos )  کے ذریعے حج و عمرہ کا عملی طریقہ بھی سکھایا گیا ہے۔ جن کے پاس اسمارٹ فون  ( Smart Phone )  کی سہولت ہے ، وہ یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، اس سے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیجئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رِسالت ، شہنشاہِ نبوّت  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : حُضُور ! آپ کے نائِب کون ہیں ؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ( [1] )  

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !          جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صُلح کروانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

فرمانِ آخری نبی ، رسولِ ہاشِمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم : جو شخص لوگوں کے درمیان صُلح


 

 



[1]...جامع بیانِ علم ، باب علم کے فضائل ، جلد : 1 ، صفحہ : 201 ، حدیث : 220۔