Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH
کعبہ شریف پر حملہ کیا ، اس روز عین حرمِ پاک میں طواف کی جگہ پر پتھر برسائے جا رہے تھے ، لوگ اپنی جان بچانے کی فِکْر میں تھے ، کوئی بھی انسان طواف کرتا نظر نہیں آرہا تھا مگر خُدائے قُدُّوس کی شان دیکھئے ! اس وقت بھی ایک اُونٹ جُھومتا ہوا کعبہ شریف کے طواف میں مَصْرُوف تھا۔ ( [1] )
فرشتے بھی کعبہ شریف کا طواف کرتے ہیں
روایات میں ہے : جہاں ہمارا کعبہ شریف ہے ، اس کی بالکل سیدھ میں آسمان پر فرشتوں کا قبلہ ہے ، جسے بَیْتُ الْمَعْمُور کہتے ہیں ، وہاں فرشتوں کی جماعت ہوتی ہے اور ایک دِن میں 70 ہزار فرشتے وہاں نماز پڑھتے ہیں ، جو ایک بار پڑھ لیتے ہیں ، دوبارہ کبھی ان کی باری نہیں آتی۔ ( [2] ) پھِر جب شام ہوتی ہے تو یہ 70 ہزار فرشتے زمین پر آ جاتے ہیں اور کعبہ شریف کا طواف کرتے ہیں۔ ( [3] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہے کعبہ شریف کی خصوصیت کہ یہ وہ مُبَارک مقام ہے جہاں ہر وقت اللہ پاک کی عِبَادت ہوتی ہی رہتی ہے۔
کعبہ شریف کی بارگاہِ اِلٰہی میں فریاد
منقول ہے : ایک مرتبہ اللہ پاک کے نبی حضرت سلیمان علیہ السَّلام اپنے لشکر کے ساتھ ہوا میں اُڑتے ہوئے کہیں تشریف لے جا رہے تھے ، آپ کا کعبہ شریف کے قریب سے گزر ہوا مگر کسی وجہ سے آپ یہاں ٹھہر نہ سکے ، آگے تشریف لے گئے ، یہ مُعَاملہ دیکھ کر