Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH
سے امن عطا فرما اور انہیں میرے گرد جمع فرما دے۔اللہ پاک فرمائے گا : اے کعبہ ! میں نے ان کے حق میں بھی تیری شفاعت قبول کی۔اب فرشتہ اعلان کرے گا : جس نے کعبہ کی زیارت کی تھی ، وہ دیگر لوگوں سےالگ ہو جائے۔یہ اعلان سُن کر اَہْلِ محشر میں سے وہ تمام لوگ جو کعبہ کی زیارت سے مشرف ہوئے ہوں گے ، جنہوں نےحج کی یا عمرے کی سَعادت حاصِل کی ہو گی ، وہ سب کے سب الگ ہو کر کعبہ شریف کے گرد جمع ہو جائیں گے ، ان کے چہرے سفید ہوں گے اور جہنّم سے بے خوف ہو کر کعبہ شریف کا طَواف کر رہے ہوں گے ، ان کی زبانوں پر بھی ایک ہی کلمہ ہوگا : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ ( میں حاضِر ہوں اے اللہ ! میں حاضِر ہوں ) ۔پھر فرشتہ پکارے گا : اے کعبہ ! اب تو تیرا سوال پورا ہو گیا اب تَو چل... ! اب کعبہ شریف بھی تَلْبِیَہ پڑھے گا ، ( یعنی کعبہ شریف بھی کہے گا : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ میں حاضِر ہوں اے اللہ ! میں حاضِر ہوں ) ، پھر کعبہ شریف کو اس شان سے میدانِ محشر میں لایا جائے گا کہ دُنیا میں کعبے کی زیارت کرنے والے اس کے گرد طواف کر رہے ہوں گے اور ان سب کی زبانوں پر یہ کلمات ہوں گے : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ ( میں حاضِر ہوں ، یا اللہ ! میں حاضِر ہوں ) ۔ ( [1] )
حج کا شَرَف ہو پھر عطا یارَبِّ مصطفےٰ ! میٹھا مدینہ پھر دکھا یارَبِّ مصطفےٰ !
دیدے طوافِ خانۂ کعبہ کا پھر شَرَف فرما یہ پورا مُدَّعا یاربِّ مصطَفٰے ! ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دِلوں میں شفقت رکھ دی جاتی ہے !
پیارے اسلامی بھائیو ! حرمِ پاک میں داخِل ہونے والا اَمَن میں آجاتا ہے ، اس کی