Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH
لگا دی مگر حیرت کی بات تھی کہ رات گئے تک اس کا جسم آگ میں رہا ، اس کے باوُجُود اُس پر آگ نے کوئی اَثَر نہ کیا ، یہاں تک کہ اس کا سفید رنگ آگ میں جلنے کے بعد بھی ویسے کا ویسا ہی رہا۔ سَعْدُون خَوْلانی نے یہ بات سُن کر کہا : اُس مرنے والے شخص نے 3 حج کئے ہوں گے ؟ لوگوں نے بتایا : ہاں ! اس نے 3 حج کئے تھے۔ اس پر سَعْدُون خَوْلانی نے کہا : مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ جو بندہ ایک حج کرے ، اس نے اپنا فرض ادا کیا ، جس نے دوسرا حج کیا ، اس نے اللہ پاک کی بارگاہ میں قرض پیش کیا اور جس نے 3 حج کئے اللہ پاک اس کے جسم اور جسم پر اُگنے والے بالوں کو جہنّم پر حرام فرما دیتا ہے۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہے کعبہ شریف کی برکت... ! ! جو خوش نصیب کعبہ شریف میں ، حُدودِ حرم میں آجاتا ہے ، حج کی سَعَادت پاتا ہے ، اللہ پاک اسے عذاب سے نجات عطا فرما دیتا ہے۔ ایک حدیثِ پاک میں ہے ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو حرمَیْن میں سے کسی ایک ( یعنی مکہ مکرمہ یا مدینہ مُنَوَّرہ ) میں وفات پائے ، وہ میری شفاعت پا لے گا اور روزِ قیامت اَمن والوں کے ساتھ اُٹھے گا۔ ( [2] )
میدانِ محشر میں لَبَّیْک اَللّٰہُمَّ لَبَّیْک کی دُھوم دھام
حضرت وَہْب بن مُنَبِّہ رَحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں : تورات شریف ( جو آسمانی کتاب ہے ، حضرت موسیٰ علیہ السَّلام پر نازِل ہوئی ، اس کتاب ) میں لکھا ہے : اللہ پاک روزِ قیامت اپنے 7 لاکھ