Fazail e Bait ul ALLAH

Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH

باندھیں * تَصَوُّر ہی تَصَوُّر میں کبھی میدانِ عرفات میں پہنچیں * کبھی  لَبَّيْك اَللّٰھُمَّ لَبَّيْك کی صدائیں لگائیں * صَفا مَرْوَہ کی سعی کریں۔پھر  اپنی محرومی کو تَصَوُّر میں لا کر اللہ کریم کی بارگاہ میں گِڑ گِڑا کر دُعائیں  کریں : یا اللہ ! مجھے حج کی سعادت عطا فرما ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! حج کا شوق پیدا ہو گا ، آنکھوں سے آنسو نکلیں گے ، تو اللہ پاک کی رَحْمت سے بڑی اُمِّید ہے کہ کرم ہو گا ، دِل میں شوقِ حج بھی بڑھے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو حج کا بُلاوا بھی نصیب ہو ہی جائے گا * شیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی  ضیائی دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ کی بہت خوبصورت 3کتابیں ہیں : عاشقانِ رسول کی 130 حکایات  ، رَفِیْقُ الْحَرمَیْن اور رَفِیْقُ الْمُعْتَمِرِیْنیہ کتابیں پڑھیں ، دل میں شوقِ حج بڑھانے کا انتہائی زبردست نسخہ ہیں۔ اپنے والدین  اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے اور اپنی قبر و آخرت کو بہتر بنانے کے لئے حج و عمرہ پر جانے والوں کو  تحفۃً پیش کریں ، حج اور عمرہ کرنے والے ان کتابوں کو پڑھیں گے ، اچھے انداز میں حج و عمرہ ادا کر پائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ہمیں بھی اس کی برکتیں ملیں گی ، کیا خبر کہ اس نیک عمل کے صدقے ہمیں بھی مدینہ  مُنَوَّرَہ  اور مکہ مکرمہ کا بلاوا مل جائے۔

جان و دِل ہوش و خرد سب تو مدینے پہنچے  تم نہیں چلتے رضا سارا تو سامان گیا

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : فجر کے لئے جگانا

پیارے اسلامی بھائیو ! مکے مدینے کا عشق پانے ، نیک نمازی بننے اور نیکیوں والی زِندگی گزارنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! زِندگی میں