Fazail e Bait ul ALLAH

Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH

( 1 ) : کعبہ شریف کی بےادبی کی نحوست

پہلی بات یہ کہ کعبہ شریف کی بےادبی کرنا ہلاکت میں پڑنے کا سبب ہے۔ دیکھئے ! تُبَّع حِمْیَرِی نے کعبہ شریف کو ابھی نقصان پہنچایا نہیں تھا ، بس ابھی اِرادہ ہی کیا تھا کہ اس پر خُدائے قہار کا غضب برس پڑا۔ اسی طرح اَبرَھَه نامی بادشاہ کا واقعہ بھی مشہور ہے ، یہ بدبخت کعبہ شریف کو نقصان پہنچانے کے لئے ہاتھیوں پر سُوار فوج لے کر آیا تھا لیکن اسے نہیں معلوم تھا کہ اس گھر کا مالِک  ( یعنی اللہ پاک )  بڑی قدرتوں والا ہے ، رَبِّ کائنات نے اس کے غرور کو خاک میں مِلایا اور ننھے ننھے پرندوں  ( یعنی ابابیلوں )  کے ذریعے اس کی ہاتھیوں پر سُوار فوج کو تباہ و برباد کر دیا۔اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحٰبِ الْفِیْلِؕ(۱) اَلَمْ یَجْعَلْ كَیْدَهُمْ فِیْ تَضْلِیْلٍۙ(۲) وَّ اَرْسَلَ عَلَیْهِمْ طَیْرًا اَبَابِیْلَۙ(۳) تَرْمِیْهِمْ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجِّیْلٍﭪ(۴) فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاْكُوْلٍ۠(۵)

 ( پارہ : 30 ، سورۂ فیل : 1 -5 )

ترجمہ کَنْزُ الایمان : کیا تم نے نہ دیکھا کہ تمہارے رَبّ نے ان ہاتھی والوں کا کیا حال کیا ؟ کیا اُس نے ان کے مکر و فریب کو تباہی میں نہ ڈالا اور ان پر فوج در فوج پرندے بھیجے جو انہیں کنکر کے پتھروں سے مارتے تھے تو انہیں جانوروں کے کھائے ہوئے بُھوسے کی طرح کر دیا۔

2 عبرتناک  واقعات

پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک ہم سب کو بار بار حج و عمرہ کی سَعَادت عطا فرمائے ، یاد رکھئے ! گُنَاہ ہر جگہ گُنَاہ ہی ہے ، البتہ حرمِ پاک میں ، خصوصاً کعبہ شریف کے رُوبَرُو گُنَاہ کا کام کرنا صِرْف گُنَاہ ہی نہیں ، کعبہ شریف کی بےادبی بھی ہے ، اس لئے حرمِ پاک میں جا کر