Book Name:Fazail e Bait ul ALLAH
مُقَرَّب فرشتوں کو سونے کی زنجیریں ( Golden Chains ) عطا فرمائے گا اور حکم دے گا کہ ان زنجیروں کے ساتھ کعبہ شریف کو میدانِ محشر میں لے آؤ ! فرشتے جائیں گے ، ان سونے کی زنجیروں کے ساتھ کعبہ شریف کو باندھیں گے ، پھر ایک فرشتہ پکار کر کہے گا : اے کعبہ ! چل... ! ! کعبہ شریف کہے گا : میں نہیں چلوں گا جب تک میرا سوال پورا نہ ہو جائے۔ فضائے آسمانی سے ایک فرشتہ پکارے گا : اے کعبہ ! سوال کر تیرا سوال پورا کیا جائے گا۔اب کعبہ شریف اللہ پاک کی بارگاہ میں عَرْض کرے گا : اے اللہ پاک ! میرے پڑوس میں دفن ہونے والے مومنوں کے حق میں میری شفاعت قبول فرما۔آواز آئے گی : میں نے تیری درخواست قبول فرما لی ( یعنی تیرے پڑوس میں جو مومن دفن ہیں اُن سب کے حق میں تیری شفاعت قبول کر لی گئی۔ ) چنانچہ جن مسلمانوں کو مکہ مکرمہ میں دفن ہونے کی سعادت ملی ہو گی ، اُن کو جمع کیا جائے گا ، اُن کے چہرے سفید چمکدار ہوں گے ، وہ سب اِحْرام کی حالت میں کعبہ کے گرد جمع ہو جائیں گےاور ان سب کی زبان پر ایک ہی کلمہ ہو گا : لَبَّيْكَ اَللّٰھُمَّ لَبَّيْكَ ( میں حاضِر ہوں یااللہ ! میں حاضِر ہوں ) ۔
اب فرشتے کعبہ شریف کو کہیں گے : اے کعبہ ! اب چل... ! ! اب تَو تیرا سوال پورا ہو چکا۔کعبہ شریف کہے گا : میں نہیں چلوں گا جب تک میری درخواست قبول نہ ہو جائے۔ فضائے آسمانی سے ایک فرشتہ پکار کر کہے گا : اے کعبہ ! مانگ تجھے دیا جائے گا۔ کعبہ شریف کہے گا : اے اللہ پاک ! تیرے گناہ گار بندے جو دُور ، دُور سے غُبار آلُود ہو کر میرے پاس آئے ، انہوں نے اپنے اہل و عیال ، عزیز رشتہ داروں کو چھوڑا اور تیرے حکم پر عَمل کرتے ہوئے ، میری زیارت کے شوق میں آئے اور حج کیا ، اے رَبِّ کریم ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ان حاجیوں کے حق میں بھی میری شفاعت قبول فرما ، ان کو قیامت کی گھبراہٹ