Book Name:Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai
مسجد بنانے کے فضائِل پر 2 احادیث
( 1 ) : اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جو اللہ پاک کے لیے مسجد بنائے گا اللہ پاک اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔ ( [1] ) ( 2 ) : رسولِ اکرم ، نُورِمُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : کہ جس نے مسجد اس لئے بنائی تاکہ اس میں اللہ پاک کا ذکر کیا جائے تو اللہ پاک اس کے لئے جنت میں گھر بنائے گا۔ ( [2] )
کاش ! ہمیں بھی مسجد بنانے کی توفیق ملے اللہ پاک نے وُسْعت عطا فرمائی ہے تو پُوری کی پُوری مسجد بھی تعمیر کرنی چاہئے ، بڑی سعادت کی بات ہے ، اگر اتنی وُسْعت نہیں تو خیر... ! ! اللہ پاک نے جتنی توفیق بخشی ہے ، مسجد کی تعمیر و ترقی میں اُتنا ہی حِصّہ ( Share ) شامِل کر لیجئے ! مسجد کی تعمیر کے لئے ریت ، بجری ، سیمنٹ وغیرہ مہیا کر دینا ، مسجد میں ضرورتاً ٹائلیں وغیرہ لگوا دینا ، مسجد کا وُضُو خانہ بنوا دینا ، منبر بنوانا ، صفوں کا انتظام کر دینا وغیرہ یہ سب مسجد کی تعمیر و ترقی ہی کا حِصّہ ہے۔ حضرت عبداللہ بن رواحہ رَضِیَ اللہ عنہ کا ایک شعر ہے :
اَفْلَحَ مَنْ یُّعَالِجُ الْمَسَاجِدَا وَیَقْرَءُ الْقُرْاٰنَ قَائِمًا وَّقَاعِدًا ( [3] )
ترجمہ : وہ کامیا ب ہے جو مسجد یں تعمیر کرتا ہے اور اٹھتے بیٹھتے قرآن پڑھتا ہے ۔
اے عاشقانِ رسول ! ہم نے مسجدیں بنانی بھی ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ مسجدوں کو آباد بھی کرنا ہے ، نمازیوں کی تعداد بھی بڑھانی ہے ، خُود بھی مسجد میں دِل لگانا ہے اور مدنی قافلوں کے ذریعے ، درس و بیان کے ذریعے ، مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذریعے ، علاقائی
[1]...مسلم ، کتاب المساجد ، باب فَضْلُ بِنَاءَ الْمَسَاجِد...الخ ، صفحہ : 197-198 ، حدیث : 533 ملتقطًا۔
[2]... ابن ماجہ ، کتاب المساجد والجماعات ، باب من بنی للہ مسجدا ، صفحہ : 127 ، حدیث : 735۔
[3]...وفا ء الوفاء ، الباب الثالث فی اخبار سکانھا...الخ ، الفصل العاشر...الخ ، جز : 1 جلد : 1 ، صفحہ : 19۔