Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai

Book Name:Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai

نَشے باز کی اِصْلاح ہو گئی

کراچی کے ایک شخص چھوٹی عُمر سے نَشے کے عادی ( Drug Addicted )  ہو گئے تھے ، صُبح ناشتے کی جگہ چرس ( Marijuana )  اور ہیروئن کا نشہ کیا کرتے ، کئی بار ڈاکٹروں سے علاج ( Treatment )  کروایا لیکن نشہ چھوٹ نہ سکا ، دیگرگُناہوں کی دلدل میں بھی پھنسے ہوئے تھے ، شادی کے بعد بیوی بچے بھی ان کی وجہ سے پریشان رہتے ، کسی طرح رَبِیع الاوّل میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پہنچ گئے ، وہاں ایک بڑی عمر کے مبلغ دعوتِ اسلامی نے ان پر شفقت کی اور ان کا ذہن ( Mindset )  بن گیا کہ میں 12دن کے مدنی قافلے میں سفر کروں گا ، مَدَنی قافلے میں شُروع شُروع میں ان کو نشہ نہ کرنے پر تکلیف تو ہوئی ، نہ ٹھیک سے نیند آتی تھی ، نہ بھوک لگتی تھی لیکن یہ عبادت میں لگے رہےاور رو رو کر اپنے گُناہوں کی معافی مانگتے رہے ، 4یا 5دن کے بعد ان کو بُھوک لگنا شروع ہوئی اور رات میں نیند بھی آنے لگی ، مَدَنی قافلے میں سفر کی برکت سے نشے سے ان کی جان چھوٹی ، بلکہ یہ 5 وَقْت کی فَرْض نماز بلکہ تَہجُّد اور اِشْراق و چاشت بھی پڑھنے لگے ، سر پر عمامہ شریف بھی سجا لیا ، ان کا کہنا ہے کہ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں آ کر مجھے ایک نئی زندگی ملی الحمد للہ میرے بیوی بچے بھی اب مجھ سے خوش ہیں۔

اے شرابی تو آ ، آ جُواری تو آ                                                                چُھوٹیں بَد عادتیں قافلے میں چلو ( [1] )

”اَوْقاتُ الصَّلوٰۃ“ موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقان رسول ! الحمد للہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اِسْمَارٹ فون ( smart phone )  کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔  اس


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 677۔