Book Name:Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai
دورے اور نیکی کی دعوت کے ذریعے دوسروں کو مسجد کی طرف لانا بھی ہے۔
مسجد کے ساتھ وابستگی کی ضرورت و اہمیت
پیارے اسلامی بھائیو ! آج مسجدیں بنانے کی جتنی ضرورت ہے ، اس سے کہیں زیادہ مسجدیں آباد کرنے کی ضرورت ہے۔ غور فرمائیے ! آج دُنیا بھر میں مسلمان جن مسائِل ( Problems ) سے دوچار ہیں ، مجموعی طَور پر کفّار غالِب اور مسلمان مغلوب ہیں ، ہمارامُعَاشرہ جن راہوں پر چل رہا ہے ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، وعدہ خِلافی ، دھوکے بازی ، بےایمانی ، ناپ تول میں کمی ، منافع خوری ، باہمی لڑائی جھگڑے ، پریشانیاں ، گھریلو مسائِل ، پھر چوری ، ڈکیتی ، قتل و غارت گری وغیرہ کتنے ناسُور ہیں جو ہمارے معاشرے کو تباہ و برباد کرتے چلے جا رہے ہیں ، ان سب مسائِل کے اَسْباب پر اگر غور کیا جائے تواس کے بہت سارے اسباب میں سے ایک اَہَم ترین سبب اپنے مراکز یعنی مسجدوں سے دُوری بھی ہے۔ بدقسمتی کے ساتھ ( Unfortunately ) مسلمانوں کی اَکْثَرِیّت ( Majority ) مسجدوں سے دُور ہے اور یہ مسجدوں سے دُوری ہی ہے کہ جس کے سبب ضمیر مردہ ہو رہے ہیں ، انسانوں کے اندر سے انسانیت ( Humanity ) مِٹ رہی ہے۔
قوموں کے لئے موت ہے مرکز سے جُدائی
ہو صاحِبِ مرکز تو خُودی کیا ہے ؟ خُدائی !
وضاحت : خُدائی : یعنی راج ، حکمرانی ، آقائی۔ یعنی جو قوم اپنے مرکز ہی سے کٹ جائے ، وہ قوم زندہ نہیں رہ سکتی بلکہ تباہ و برباد ( Destroy ) ہو کر رہ جاتی ہے اور اگر اپنے مرکز سے جُڑ جائے تو طاقتور ( Powerful ) بن جاتی ہے ، یہ قانونِ قُدْرت ہے کہ جو چیز اپنے مرکز کے ساتھ جتنازیادہ مربوط ہو ، جتنی زیادہ جُڑی ہوئی ہو ، اللہ کریم اسے اتنی ہی زیادہ ترقی ،