Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai

Book Name:Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai

حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں ، اِن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے : Prayer Times ( یعنی اَوقاتُ الصّلوٰۃ ) ۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے نمازوں کے اَوْقات معلوم کئے جا سکتے ہیں ، اس میں کمپاس بھی  دیا گیا ہے ، جس کی مدد سے قبلے کی دُرست سمت معلوم کی جا سکتی ہے ، اس کے عِلاوہ ڈیجیٹل تسبیح ، اسلامی کیلنڈر ، مختلف اَوْراد و وَظائِف وغیرہ بھی شامِل ہیں۔ آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے ۔

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے فرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجنَّة جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )  

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !                                                جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

”سچ بولنا سُنَّتِ“ مصطفےٰ ہے

2 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم :  ( 1 ) : سچ بولنا نیکی ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے۔ ( [2] )   ( 2 ) : آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے پوچھا گیا : جنتی عمل کون سا ہے ؟ فرمایا : سچ بولنا۔ ( [3] )  

اے عاشقانِ رسول ! سچ بولنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے * ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے


 

 



[1]...تاریخ  مدینہ دمشق ، جلد : 9 ، صفحہ : 343۔

[2]... مسلم ، کتاب الادب ، باب قبح الکذب...الخ ، صفحہ : 1405 ، حدیث : 2607۔

[3]... مسند امام احمد ، جلد : 2 ، صفحہ : 589 ، حدیث : 6652۔