Book Name:Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai
امیرِ اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ نے ایک بہت خوبصورت اعلان فرمایا : کہ ہم قرآن پاک کے 540 رکوع کی نسبت سے 540 مساجد فیضان قرآن کے نام سے بنائیں گے اور ساتھ یہ بھی اعلان فرمایا : کہ ماہ رمضان المبارک سے پہلے ان میں نمازیں بھی شروع کرنی ہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! الحمدللہ ! 15اگست 2023تک فیضانِ قرآن مسجد کے لئے تقریباً 430 پلاٹ مل چکے ہیں ، تقریباً 144 پلاٹس پر سنگِ بنیاد رکھا جاچکا ہے اور 11 جگہوں پر باقاعدہ نمازوں کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔الحمد للہ رَبِّ الْعٰلَمِیْن سب مل کر دل کی گہرائیوں سے نعرہ بلند کیجئے !
فیضان قرآن ! جاری رہے گا اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پے جہاں میں
اے دعوت اسلامی تری دھوم مچی ہو
اے عاشقان رسول ! مسجد بنانا یا اس کی تعمیر میں حصہ لینا بڑی فضیلت کا کام ہے۔اللہ پاک قرآن ِکریم میں فرماتا ہے :
اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ ( پارہ : 10 ، التوبہ : 18 )
ترجَمہ کَنْزُ العِرْفَان : اللہ کی مسجدوں کو وہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان لاتے ہیں۔
مشہور مفسرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اس آیت کے تحت فرماتے ہیں : ( معلوم ہوا؛ ) مسجد بنانے ، اسے آباد کرنے یا وہاں باجماعت نماز ادا کرنے کا شوق صحیح مؤمن ہونے کی علامت ہے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ایسے لوگوں کا خاتمہ ایمان پر ہو گا۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد