Book Name:Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )
پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : جب تم مؤذِّن کو اذان کہتے سُنو تو ( اذان کا جواب دیتے ہوئے ) ایسے ہی کہو ، جیسے مؤذِّن کہتا ہے ، پھر مجھ پر درودپڑھو ! کیونکہ جو مجھ پر ایک بار درودِ پاک پڑھتا ہے ، اللہ پاک اس پر 10 رحمتیں نازِل فرماتا ہے۔ ( [1] )
مایوس کیوں ہو عاصِیو ! تم حوصَلہ رکھو رَب کی عطا سے انکا کرم ہے سبھی کے ساتھ
خطبہ ، اذاں ، نماز ، عبادت کوئی سی ہو ذکر نبی ضرور ہے ہر بندگی کے ساتھ ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
سَفَرِ ہجرت ، سَفَرِ تعمیرِ مساجِد
ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے تقریباً 40 سال کی عمر مبارک ( Age ) میں اِعْلانِ نبوت فرمایا ، اس کے بعد سے 13سال تک آپ مکہ مکرمہ میں تشریف فرما رہے اور نیکی کی دعوت دیتے رہے۔ کم و بیش 53 سال کی عمر مبارک میں آپ نے اللہ پاک کے حکم سے مکہ مکرمہ کو چھوڑا اور مدینۂ مُنَوَّرہ کی طرف ہجرت ( Migration ) فرمائی۔