Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai

Book Name:Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai

ذریعے مسجد کو آباد رکھنا * مسجد کی طرف آنے میں جلدی کرنا اور * دیر سے مسجد سے نکلنا فرشتوں کے پاکیزہ اَوْصاف ہیں۔ ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ ! معلوم ہوا؛ فرشتے بھی ہماری مسجدوں میں آتے ہیں ، یہاں اللہ پاک کی تسبیح  کرتے ہیں اور جو بندہ مسجد میں بکثرت آتا ہے ، زیادہ دَیْر رُکتا ہے ، فرشتے اس سے محبّت بھی کرتے ہیں۔ حدیثِ پاک میں ہے ، نبیوں کے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : بےشک مسجدوں کے کچھ اوتاد ہیں  ( یعنی ایسے لوگ ہیں ، جن کے دَم سے مسجد آباد رہتی ہے ) ، فرشتے اُن کے پاس بیٹھتے ہیں ، اگر یہ کہیں غائِب ہو جائیں تو فرشتے انہیں ڈھونڈتے ہیں ، اگر بیمار ہو جائیں تو ان کی عیادت کرتے ہیں اور اگر کسی مشکل میں ہوں تو اُن کی مدد کرتے ہیں۔ ( [2] )

مسجد کے شیدائی کے لئے فرشتوں کا جلوس

امام اِبْنِ مبارک  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے کِتَابُ الزُّہد میں روایت ذِکْر کی ، لکھتے ہیں : جو بندہ سب سے پہلے مسجد میں آنے اور آخر میں نکلنے کا عادِی ہو ، اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ مسجد سے نکلتا ہے تو فرشتے جھنڈا اُٹھائے اس کے آگے آگے چلتے ہیں ، یہاں تک کہ وہ اپنے گھر پہنچ جاتا ہے ، پھر فرشتے اسی حالت  پر رہتے ہیں ، یہاں تک کہ جب وہ دوبارہ مسجد میں جانے کے لئے گھر سے نکلتا ہے تو فرشتے پھر جھنڈااُٹھائے اس کے آگے آگے چلتے ہیں۔ ( [3] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! کیسی نِرالی شان ہے۔ کاش ! ہم بھی یہ انداز اپنا لیں ، جیسے ہی اذان ہوئی


 

 



[1]... حُسْنُ التَّنَبُّه لِمَا وَرَدَ فیِ التَّشَبُّه ، و منہا لزوم المساجد...الخ ، جلد : 1 ، صفحہ : 265۔

[2]...مسندِ امام احمد ، جلد : 4 ، صفحہ : 572 ، حدیث : 9664۔

[3]...کتاب الزہد لا بن المبارک ، صفحہ : 363 ۔