Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai

Book Name:Masjid Banana Sunnat e Anbiya Hai

ربیع الاَوَّل کی 12 تاریخ تھی  ( [1] ) جب آپ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  اپنے یارِ غار و یارِ مزار حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ کے ساتھ قبیلہ عَمْرو بن عَوْف میں تشریف لائے۔   یہ جگہ مدینہ مُنَوَّرہ سے 3میل کے فاصلے پر تھی ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے یہاں چند دِن قیام فرمایا اور اس مقام پر سب سے پہلا کام جو آپ نے کیا ، وہ یہ تھا کہ آپ نے ایک جگہ پسند فرمائی اور اس مقام پر ایک مسجد کی بنیاد ( Foundation )  رکھی۔ ( [2] )  یہ تاریخِ اسلام کی سب سے پہلی مسجد تھی ، جسے  مسجدِ قُبَا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس مسجد کی فضیلت میں رَبِّ کائنات کایہ مبارک ارشاد قرآنِ کریم کےمُقَدَّس صفحات پر جگمگا رہا ہے :

لَمَسْجِدٌ اُسِّسَ عَلَى التَّقْوٰى مِنْ اَوَّلِ یَوْمٍ اَحَقُّ اَنْ تَقُوْمَ فِیْهِؕ   ( پارہ : 11 ، التوبہ : 108 )

ترجَمہ کنزُ العرفان : بیشک وہ مسجد جس کی بنیاد پہلے دن سے پرہیز گاری پر رکھی گئی ہے وہ اس کی حقدار ہے کہ تم اس میں کھڑے ہو۔

پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے قُبَا کے مقام پر 14 یا 24 دِن قیام فرمایا ، اتنے دِنوں میں مسجدِ قُبَا کی تعمیر ( Construction )  مکمل ہو چکی تھی ، پھر آپ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  مدینۂ منَوَّرہ کی طرف روانہ ہوئے ، راستے میں قبیلہ بنو سالِم کے ہاں پڑاؤ فرمایا ، یہاں آپ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے پہلا جمعہ ادا فرمایا ، یہ جمعہ جس مسجد میں ادا کیا گیا تھا ، وہ مبارک مسجد آج بھی مسجدِ جمعہ کے نام سے مشہور ( Famous )  ہے۔ ( [3] )  

پھِر آپ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  مدینۂ منورہ تشریف لائے ، یہاں آ کر بھی آپ  صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  


 

 



[1]... مدارج النبوۃ ، قسمِ دوم ، باب چہارم ، جلد : 2 ، صفحہ : 63 ۔

[2]... دلائل النبوۃ للبیہقی ، باب من استقبل رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم...الخ ، جلد : 2 ، صفحہ : 500 خلاصۃً۔

[3]...سیرتِ مصطفےٰصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ، صفحہ : 175 بتغیر قلیل۔