Book Name:Qutb e Madina Ke Aala Osaf

کھال دعوتِ اسلامی کو دیجئے! آپ کی دِی ہوئی رقم یا کھال کے ذریعے دُنیا بھر میں دِینی، اِصْلاحی، رُوحانی  و فلاحی کام کئے جائیں گے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!آپ کے لئے صدقۂ جاریہ ہو گا۔اس کے ساتھ ساتھ اپنے گلی  محلے میں، اپنے عزیز رشتہ داروں  کو فون وغیرہ کر کے بھی اس کی ترغیب دلائیے!اپنی کوشش سے  کھالیں جمع بھی کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اس کی بھی برکتیں ملیں گی، حدیثِ پاک میں ہے:   جس نے کسی بھلائی کی طرف رہنمائی کی اسے اس پر عمل کرنے والے جتنا ثواب ملے گا۔([1])

کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے چند  احتیاطیں پیشِ خدمت ہیں: *اللہ پاک کی رضا کی خاطر کھالیں  جمع کیجئے *اس دوران نمازوں کی پابندی فرمائیں*بدبودار لباس کے ساتھ مسجد میں جانے سے بچیں،  اس کے لئے ایک صاف ستھرا جوڑا اپنے ساتھ رکھیں *مسجد ، مدرسے وغیرہا کو خون سےآلود ہونے سے بچائیں *جو کسی اور ادارے کو کھال دینے کا وعدہ کر چکے انہیں وعدہ خلافی کا ذہن نہ دیں * کسی کے ساتھ غصے کا اظہار نہ کریں،  *کھال دینے والے کا اچھے طریقے سے شکریہ  ادا کیجئے *ایسے مقام پر کھالیں جمع کرنے  کا اسٹال نہ لگائیں کہ کسی کو آنے جانے میں دشواری ہو۔

عطارؔ سے محبوب کی سُنَّت کی لے خدمت

ڈنکا     یہ      تِرے     دین         کا       دُنیا        میں        بجادے([2])

 اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... ترمذی، ابواب العلم، باب ماجاء الدال...الخ، صفحہ:628، حدیث:2671۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:112۔