Book Name:Farooq e Azam ki Ajziyan

خلفائے راشدین سے میری مراد حضرت ابو بکر صِدِّیق اور عمر فاروق رَضِی اللہُ عَنْہما ہیں۔ مولا علی رَضِیَ  اللہُ عنہ نے مزید فرمایا:* یہ دونوں شخصیات ہدایت کے امام ہیں* دونوں ہی شیخُ الْاِسْلام ہیں* رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے بعد ان ہی سے ہدایت ملتی ہے* جو ان دونوں کی پیروی کرے، وہ صراطِ مستقیم پر چلنے والا ہے* جو ان دونوں کو اپنا امام بنا لے، وہ ہدایت پر رہتا ہے * اور جو ابو بکر و عمر (رَضِی اللہُ عَنْہما) کا دامن مضبوط تھام لے، وہ اللہ پاک کا گروہ ہے اور اللہ پاک کا گروہ ہی کامیاب ہے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت مولیٰ علی شیرِ خُدا رَضِیَ  اللہُ عنہ کا ہی ایک اور فرمان سنیئے! فرماتے ہیں: ایسا اَعْمَال نامہ جو میں روزِ قیامت اللہ پاک کے حُضُور لے کر حاضِر ہونا چاہتا ہوں ، ایسا اَعْمَال نامہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ  اللہُ عنہ کا ہے۔([2])

اللہ!اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! یقیناً حضرت علیُ الْمُرتضیٰ شیرِ خُدا  رَضِیَ  اللہُ عنہ  خود بھی بہت بلند رُتبہ ہیں*آپ کی پاکیزہ سیرت *آپ کے کردار*آپ کے اَخْلاق و عادات *عبادات وغیرہ میں بھی کوئی کمی نہیں ، آپ بھی انتہائی باکمال ہیں لیکن ہر کمال والا زیادہ کمال کی طرف رغبت رکھتا ہے ، یقیناً مولیٰ علیرَضِیَ اللہُ عنہکا یہ فرمانِ عالی شان ہماری تعلیم کیلئے  ہے ، آپ اس سے اَندازہ لگائیے ! حضرت فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ عنہکی سیرت ، آپ کا کردار کتنا عظیمُ الشان ہے۔ یہ ذہن میں رہے کہ اَعْمال نامے میں انسان کا ہر چھوٹا بڑا عَمَل دَرْج ہوتا ہے ، گویا مولیٰ علی شیرِ خُدا رَضِیَ  اللہُ عنہ فرما رہے ہیں کہ ہر وہ چھوٹے سے چھوٹا اوربڑے سے بڑا عَمَل جو حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ  اللہُ عنہ کے اَعْمَال نامے میں لکھا گیا ہے ،


 

 



[1]...شرح اصول اعتقاد اہل السنۃ و الجماعۃ، جز:7، جلد:4، صفحہ:161، حدیث:2501۔

[2]...بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی، باب مناقب عمر بن الخطاب،صفحہ:934، حدیث:3685 ۔