Book Name:Karbala Ke Jaan Nisaron
بن مُظَہِّر صحابئ رسول ہیں، میدانِ کربلا میں شہید ہوئے ([1])*حضرت عبد اللہ بن یَقْطَر صحابئ رسول ہیں، کربلا میں شہید ہوئے([2])*حضرت عَمّار ہَمْدانیرَضِیَ اللہُ عنہصحابئ رسول ہیں، کربلا میں شہید ہوئے([3]) *حضرت شَبِیب بن جَرَاد رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ صحابئ رسول کے بیٹے ہیں، میدانِ کربلا میں شہید ہوئے([4])*حضرت خُفَیْنہ بن قَیس رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ صحابئ رسول کے بیٹے ہیں، کربلا میں شہید ہوئے([5])*حضرت قَیس بن مُسْہِر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ صحابئ رسول کے بیٹے ہیں، کربلا میں شہید ہوئے۔([6])اسی طرح اور بھی صحابہ و تابعین ہیں جو امامِ عالی مقام کے ساتھ کربلا میں شریک تھے، آپرَضِیَ اللہُ عنہکے سامنے ڈھال بن کر کھڑے رہے اور شہید ہوئے۔ ([7])
بہر حال جو بھی امامِ عالی مقامرَضِیَ اللہُ عنہکے ساتھ اس عظیم مقصد میں شریک تھے، شہید ہوئے یا اَسِیْر (یعنی قید کر لئے گئے)، ہم سب کو ماننے والے، سب سے محبّت کرنے والے، سب کا ادب بجا لانے والے ہیں۔ امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ لکھتے ہیں:
کربلا کے جاں نثاروں کو سلام فاطمہ زَہْرا کے پیاروں کو سلام
یاحُسَین اِبن علی مُشکل کُشا آپ کے سب جاں نثاروں کو سلام
اَکْبَر و اَصْغَر پہ جاں قربان ہو میرے دِل کے تاجداروں کو سلام
[1]... مراۃ الزمان، جلد:8، صفحہ:137۔
[2]... الاصابہ فی تمییز الصحابہ،رقم:6180، جلد:5، صفحہ:7۔
[3]... الاصابہ فی تمییز الصحابہ،رقم: 6477، جلد:5، صفحہ:111۔
[4]... الاصابہ فی تمییز الصحابہ،رقم: 1279، جلد:1، صفحہ:468۔
[5]... الاصابہ فی تمییز الصحابہ،رقم: 3657، جلد:3، صفحہ:202۔
[6]... الاصابہ فی تمییز الصحابہ،رقم: 8439، جلد:6، صفحہ:247۔
[7]...سوانح کربلا، صفحہ:150 بتصرف۔