Imam Hussain Ke 5 Ausaf

Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf

تھی، کتابوں میں لکھا ہے: اس رات کی اِبتدا میں آپ نے اپنے تمام اَہْلِ خانہ اور ساتھیوں کو جمع کیا * پہلے اللہ پاک کی حمد و ثنا کی * پِھر نہایت خُوبصُورت، فصیح و بلیغ الفاظ کے ساتھ اپنے نانا جان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں درودِ پاک عرض کیا۔([1])

امامِ عالی مقام کی اَمِّی جان، سیدہ فاطمۃ ُالزَّہْرَا رَضِیَ اللہ عنہا یُوں درد شریف پڑھا کرتی تھیں:

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مَنْ هُوَ رُوحُهُ مِحْرَابُ الْأَرْوَاحِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالْكَوْنِ،اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مَنْ هُوَ إِمَامُ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ،اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مَنْ هُوَ إِمَامُ أَهْلِ الْجَنَّةِ عِبَادِ اللهِ الْمُؤْمِنِينَ([2])

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! کتنا پیارا درود شریف ہے۔ اس کا ترجمہ سنیئے! ایمان تازہ ہو جائے گا۔ * اے اللہ پاک! اپنے اُن محبوب نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود بھیج ، جن کی رُوح مبارک تمام رُوحوں کا، سارے فرشتوں کا اور پُوری کائنات کا قبلہ ہے * اے اللہ پاک اپنے اُن محبوب نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود بھیج ، جو سارے نبیوں اور سارے رسولوں کے امام ہیں * اے اللہ پاک اپنے ان محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود بھیج ، جو اللہ پاک کے پاک بندوں، اَہْلِ ایمان یعنی اَہْلِ جنّت کے امام ہیں۔

دُرُود ان پر، سلام ان پر، یہی کہنا خُدا کا ہے

خُدا کے بعد جو ہے مرتبہ صَلِّ عَلٰی کا ہے

وہی سردارِ عالَم ہیں، وہی غمخوارِ اُمَّت ہیں

وہی تو حَشر کے میدان میں سب کی شَفاعت ہیں


 

 



[1]... البدایہ و النہایہ، جز:8، جلد: 4، صفحہ:573۔

[2]... سعادۃ الدارین، الباب الثامن فی کیفیات الصلاۃ...الخ، الصلاۃ الحادیۃ عشرۃ...الخ، صفحہ:247۔