Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf
پہلے ذرا تَصَوُّر باندھیئے! یہ کتنا خوبصُورت اور حسین و جمیل منظر ہو گا،اللہ! اللہ! * جگہ کون سی ہے؟ دُنیا کی دوسری اَفْضَل ترین مسجد یعنی مسجدِ نبوی شریف...!! * وقت کون سا ہے؟
وہ بھی عصر کہ سب سے جو اعلیٰ خطر کی ہے
یعنی سب سے زیادہ اہمیت والی نماز نمازِ عصر کے بعد کا وقت ہے * سامنے کون بیٹھے ہیں؟ ساری اُمّتوں میں اَفْضَل ترین اُمّت کے اَفْضَل ترین لوگ یعنی صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم ...!! * کلام فرمانے والے کون ہیں؟ ساری مخلوقات میں اَفْضَل و اعلیٰ، امامُ الانبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ...!! اب یہ * کتنی خوبصُورت * کتنی فضیلت والی * کتنی اعلیٰ * اور نِرالی محفل سجی ہوئی ہے اور قربان جائیے! اس عظیمُ الشان اجتماعِ پاک کا عنوان کیا ہے؟ فضائِلِ حَسَنینِ کریمینرَضِیَ اللہ عنہ....!!
سُبْحٰنَ اللہ! کیا شان ہے ان 2مقدّس شہزادوں کی...!! اب آگے حدیث شریف سنیئے! رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے دونوں شہزادوں کو ابھی تک کندھوں پر بٹھایا ہوا ہے، اسی حالت میں صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم سے مخاطِب ہوئے، فرمایا: اے لوگو! اَلَا اُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ النَّاسِ جَدًّا وَ جَدَّۃً کیا میں تمہیں ان کے بارے میں نہ بتاؤں ، جن کے نانا اور نانی تمام لوگوں کے نانا اور نانی سے بہتر ہیں؟ پِھر فرمایا: اَلَا اُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ النَّاسِ عَمًّا وَ عَمَّۃً؟ کیا میں تمہیں اُن کے بارے میں نہ بتاؤں ، جن کے چچا اور پُھوپھی تمام لوگوں کے چچا اور پُھوپھی سے بہتر ہیں؟ اَلَا اُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ النَّاسِ خَالًا وَ خَالَۃً؟ کیا میں تمہیں اُن کے بارے میں نہ بتاؤں ، جن کے ماموں اور خالائیں تمام لوگوں کے ماموں اور خالاؤں سے بہتر ہیں؟ اَلَا اُخْبِرُکُمْ بِخَیْرِ النَّاسِ اَبًّا وَ اُمًّا؟ کیا میں تمہیں اُن کے بارے میں نہ بتاؤں جن