Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf
کیسی کمال کی ہے...!! یہ بھی آپ کا علمی کمال ہے کہ آپ بات بات پر آیاتِ قرآنی پڑھا کرتے تھے،قرآنی آیات کے ذریعے نصیحتیں فرمایا کرتے تھے،اب ہم ذرا غور کر لیں، ہمیں کتنی آیات یاد ہیں؟ روز مرّہ کے مُعَاملات میں ہمیں کب کب کوئی آیت یاد آجاتی ہے؟ قرآنِ کریم کی 6 ہزار سے زیادہ آیتیں ہیں،ہم سب غور کریں کہ ان 6 ہزار سے زیادہ آیات میں سے میرا کتنی آیات پر عَمَل ہے؟
مشکل سُوال ہے۔ جب آیتیں یاد ہی نہیں ہیں،ان کا ترجمہ اور تفسیر ہی معلوم نہیں ہے تو عَمَل کیسے کریں گے؟ دیکھئے! ہم الحمد للہ! مسلمان ہیں۔ ایک مسلمان کے لئے سب سے اَہَم ترین کتاب قرآن ہی ہے، اس کے عِلاوہ کوئی دوسری بات تو ہو ہی نہیں سکتی مگر کتنے افسوس کی بات ہے! آج اَکثر مسلمانوں کو قرآن سمجھنا تو دُور کی بات درست طَور پر عربی لب و لہجے میں پڑھنا بھی نہیں آتا، ہزاروں نہیں لاکھوں ایسے ہیں جنہوں نے ناظرہ پڑھا تو ہوگا مگر درست تجوید کے ساتھ نہیں پڑھتے، صَاد کو سِین پڑھتے ہیں، عین کو ہمزہ پڑھتے ہیں، حَاء کو ھَا پڑھتے ہیں، قاف کو کاف پڑھتے ہیں اور بہت ساری ایسی غلطیاں کر رہے ہوتے ہیں جن سے معنیٰ بدل جاتے ہیں، سُورۂِ فاتحہ اور سُورۂِ اِخْلاص بھی بہت ساروں کو درست پڑھنی نہیں آتی، جب غلط پڑھتے ہیں، معنیٰ بدل جاتے ہیں تو یُوں پڑھنے سے نماز بھی نہیں ہوتی...!
اب کیا کریں؟ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی ہے، اللہ پاک عاشقانِ رسول کی اس پیاری تحریک کو آباد رکھے، دعوتِ اسلامی والے مدرسۃ المدینہ بالغان لگاتے ہیں، اس میں شرکت کیجئے! قرآنِ کریم دُرُست پڑھنا آجائے گا * بعدِ فجر تفسیر سننے سُنانے کے حلقے