Book Name:Imam Hussain Ke 5 Ausaf
کے والِد اور والدہ نہایت ہی افضل ترین ہیں؟
آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم لگاتار یہ سُوالات کرتے رہے، پِھر خُود ہی ان کا جواب دینا شروع کیا، فرمایا: ہُمَا الْحَسَنُ وَ الْحُسَینُ...!! اے لوگو! سُن لو...!! وہ خُوش نصیب جن کا میں ذِکْر کر رہا ہوں، وہ کوئی اَور نہیں یہ 2 شہزادے حَسَن اور حُسَین ہیں (جو اس وقت میرے کندھوں پر سُوار ہیں اور تم ان کی زیارت کر رہے ہو)۔
آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنا بیانِ ذیشان جاری رکھتے ہوئے فرمایا: * جَدُّهُمَا رَسُولُ اللهِ ان کے نانا اللہ پاک کے رسول (صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم)ہیں * جَدَّتُهُمَا خَدِيجَةُان کی نانی جان خدیجۃُ الکبریٰ (رَضِیَ اللہ عنہا )ہیں * اُمُّهُمَا فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللهِ ان کی اَمِّی جان رسولِ دوجہاں کی شہزادی سیدہ فاطمۃ ُالزَّہْرَا(رَضِیَ اللہ عنہا)ہیں * اَبُوهُمَا عَلِيُّ بْنُ اَبِي طَالِب ٍان کے اَبّو جان علی بن ابی طالب (رَضِیَ اللہ عنہ)ہیں * وَعَمُّهُمَا جَعْفَرُ بْنُ اَبِي طَالِبٍ ان کے چچا جان حضرت جعفر بن ابی طالب (رَضِیَ اللہ عنہ)ہیں * عَمَّتُهُمَا اُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ اَبِي طَالِبٍ ان کی پھوپھی جان اُمِّ ہانی (رَضِیَ اللہ عنہا)ہیں * خَالُهُمَا الْقَاسِمُ بْنُ رَسُولِ اللهِ ان کے ماموں رسولِ ذیشان کے بیٹے حضرت قاسِم (رَضِیَ اللہ عنہ)ہیں * خَالَاتُهُمَا زَيْنَبُ، وَرُقَيَّةُ، وَاُمُّ كُلْثُومٍ بَنَاتُ رَسُولِ اللهِ ان کی خالائیں زینب، رقیہ اور اُمِّ کلثوم (رَضِیَ اللہ عنہنّ)ہیں جو رسولِ کائنات صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شہزادیاں ہیں۔
پِھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اپنا سلسلۂ کلام آگے بڑھاتے ہوئے فرمایا: اے لوگو! سُن لو! * جَدُّهُمَا فِي الْجَنَّةِان کے نانا (اور نانی) بھی جنّتی ہیں * اَبُوهُمَا فِي الْجَنَّةِان کے ابو (اور اَمِّی) بھی جنتی ہیں * عَمُّهُمَا فِي الْجَنَّةِ ان کے چچا بھی جنّتی ہیں * عَمَّتُهُمَا فِي الْجَنَّةِ ان کی پھوپھو بھی جنّتی ہیں * خَالَاتُهُمَا فِي الْجَنَّةِان (کے ماموں اور ان کی) خالائیں بھی جنّتی ہیں * هُمَا فِي