Itifaq Main Barkat Hai

Book Name:Itifaq Main Barkat Hai

پیارے اسلامی بھائیو! افسوس کی بات ہے کہ ہمارے مُلْکِ عزیز میں بلکہ عام طَور پر پاکستان سے باہَر بھی مُعَاشرے میں نااِتِّفاقی، لڑائی جھگڑے وغیرہ بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ گھر گھر میں لڑائیاں ہیں، بھائی بھائی کا گریبان پکڑنے کو تیار ہے،  آئے دِن اخباروں میں خبریں آتی رہتی ہیں؛ کہیں کسی چچا نے بھتیجے کا قتل کر دیا تو کہیں کسی گستاخ بیٹے نے باپ کی جان لے لی، کبھی کسی دوست نے دوست کو مار ڈالا تو کبھی بھائی نے بہن کو قتل کر دیا۔

*بہت سارے لوگ یہ کہتے سُنائی دیتے ہیں:میاں اِس دُنیا میں شریف رہ کر تَو گزارہ ہی نہیں، ہم تو شریفوں کے ساتھ شریف اور بدمعاش کے ساتھ بد معاش ہیں ! *یہ بات صِرْف کہتے ہی نہیں ہیں، کر کے بھی دِکھائی جاتی ہے * معمولی سی بات پر پہلے زَبان درازی، پھر ہاتھا پائی، اس کے بعد چاقو بازی بلکہ گولیاں تک چل جاتی ہیں*اَفسوس ! آج کل بعض مسلمان کبھی پٹھان بن کر *کبھی پنجابی کہلا کر *کبھی مُہاجر ہوکر *کبھی سندھی اور بلوچ قومیَّت کا نعرہ لگا کر ایک دُوسرے کا گلا کاٹنے کو تیار پِھرتے ہیں، ایک دوسرے کی اَملاک  کو آگ لگا دی جاتی ہے۔

مسلمانو! آپ تو ایک دوسرے کے محافظ تھے آپ کو کیا ہوگیا ہے؟ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا فرمانِ عالیشان تویہ ہے کہ:مؤمنوں کی مثال ایک جسم کی طرح ہے کہ اگر ایک عضو کو تکلیف پہنچے تو سارا جسم اُس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔([1])ایک شاعر نے کتنے پیارے انداز میں سمجھایاہے:

مبتلائے دَرد کوئی عضو ہو روتی ہے آنکھ                  کس قدر ہمدرد سارے جسم کی ہوتی ہے آنکھ

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں آپس میں لڑائی جھگڑا کرنے کے بجائے ایک دوسرے کی


 

 



[1]...  بخاری، کتاب الاداب، باب رحمۃ الناس و البہائم، صفحہ:1499، حدیث:6011۔