Book Name:Muallim e Kainat
تم خدا کی زیارت قبروں اور مسجدوں میں کرو، سفیدہیں یعنی سفید کپڑوں میں نماز پڑھنا اور مُردے کفنانا اچھا ہے*امام شافعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جو اپنا لباس صاف رکھے اُس کے غم کم ہو جائیں گے اور جو خوشبو لگائے اُس کی عقل میں اِضافہ ہو گا*لباس حلال کمائی سے ہو اور جو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو، اس میں فَرْض ونفل کوئی نماز قبول نہیں ہوتی* پہنتے وقت سیدھی طرف سے شروع کیجئے(کہ سنت ہے) مثلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کیجئے پھر الٹا ہاتھ الٹی آستین میں یونہی پاجامہ وغیرہا *سُنت یہ ہے مرد کا تہبند یا پاجامہ ٹخنے سے اوپر رہے *مرد مردانہ اور عورت زَنانہ (یعنی لیڈیز) لباس پہنے چھوٹے بچوں اور بچیوں میں بھی اس بات کا لحاظ رکھیں*آج کل بعض لوگ سرِ عام لوگوں کے سامنے نیکر (ہاف پینٹ) پہنے پھرتے ہیں جس سے ان کے گھٹنے اور رانیں نظر آتی ہیں یہ حرام ہے *تکبر کے طور پر جو لباس ہو وہ ممنوع ہے۔ ([1])
مختلف سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃالمدینہ کی بہارشریعت جلد:3، حصہ:16، اور امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا 91صفحات کا رسالہ550سنّتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے، سُنّتیں سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھراسفر بھی ہے۔
قرض ہو گا ادا آکے مانگو دعا پاؤ گے برکتیں قافلے میں چلو
قَرْض کا بار ہو، بے کَسی یار ہو چاہو گر راحتیں قافلے میں چلو
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔