Book Name:Muallim e Kainat
سیکھا بھی کریں *اور دوسروں کو پیار و محبّت سے سکھایا بھی کریں۔ اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اپنی تربیت بھی ہو گی، حکمتِ عملی بھی آئے گی اور اللہ پاک نے چاہا تو ایک ایک فرد کر کے پُورا معاشرہ بھی سنورتا چلا جائے گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو! 5 اکتوبر کو عالمی سطح پر ٹیچرز ڈے (یعنی اساتذہ کا عالمی دِن) منایا جاتا ہے، الحمد للہ! * ہمارے مُعَلِّم*سب سے بڑے مُعَلِّم*ساری کائنات کے مُعَلِّم*جملہ مَخْلُوقات کے مُعَلِّم...!! کون ہیں؟ میرے اور آپ کے آقا، محبوبِ خُدا، مُحَمَّد مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔ اللہ پاک ہم گنہگاروں کو ہمیشہ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا بااَدَب رکھے۔
آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے صدقے میں جنہیں اُستاد ہونے کا شرف مِلا، جنہیں مُعَلِّم ہونے کی سعادت نصیب ہوئی، اِسْلام نے ان کے بھی بہت سارے حقوق رکھے ہیں۔ اعلیٰ حضرت اِمامِ اہلسنّت اِمام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ایک رسالہ ہے:اَلْحُقُوْقُ لِطَرْحِ الْعُقُوْقِ۔جسے مکتبۃ المدینہ نے والدین، زَوْجَین اور اَسَاتِذہ کے حُقُوق کے نام سے آسان کر کے شائع کیا ہے۔ ہمیں لازمی طور پر یہ رسالہ پڑھ لینا چاہئے۔ آئیے! اس رسالے میں لکھے ہوئے اساتذہ کے چند ایک حقوق سنتے ہیں:
*امام حافِظُ الدِّین رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں: عَالِم کا حق جَاہِل پر اور اُسْتَاد کا حق شاگرد پر برابر ہے اور وہ یہ کہ *اُس سے پہلے بات نہ کرے *اگر موجود نہیں تو اس کی بیٹھنے کی