Muallim e Kainat

Book Name:Muallim e Kainat

الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے کئی تعلیمی ادارے ہیں، *مدرسۃ المدینہ میں حفظ و ناظرہ کی تعلیم دی جاتی ہے*جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی(یعنی  عالِم کورس) کروایا جاتا ہے*اسی طرح دار المدینہ اسلامک سکول سسٹم بھی ہے، اللہ پاک کا فَضْل ہے، دعوتِ اسلامی کے ان اداروں میں ایسے اَسَاتِذہ بھی ہیں*جو تہجد کے وقت اُٹھ کر رَبِّ کریم کی بارگاہ میں گڑگڑا کر اپنے شاگردوں کی خیر مانگتے ہیں*کوئی طالبِ عِلْم کُنْد ذہن ہے*پڑھائی میں کمزور ہے، اس کی کامیابی کے لئے دُعائیں کرتے ہیں، *ایسے بھی اَسَاتِذہ ہیں، جنہیں اپنی پُوری کلاس کے نام زبانی یاد ہیں اور وہ نام لے لے کر بارگاہِ اِلٰہی میں اُن کے لئے دُعا کرتے ہیں*طلبا کو امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کے ذریعےغوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کا غُلام بناتے ہیں*طلبا کو ترغیب دِلا کر 12 دینی کاموں کے ذریعے اصلاحِ اُمّت کے عظیم کام پر لگاتے ہیں،اللہ پاک اِن اَسَاتِذہ کرام   کی اپنے شاگردوں کے ساتھ اس خیر خواہی کو قبول فرمائے۔

یاد رہے! حُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کا یہ فرمان صِرْف اَسَاتِذہ کے لئے نہیں ہے، آپ نے فرمایا: عارِفِ کامِل ساری مخلوق  (ساری دُنیا کے لوگوں) کو نفس و شیطان کے ہاتھوں سے چُھڑانے کے لئے کوشش کرتا رہتا ہے۔

کاش! ہمیں بھی یہ جذبہ ملے، ہم بھی اپنے مسلمان بھائیوں کے خیر خواہ بنیں، ہم خُود بھی نفس و شیطان کی چالوں سے بچیں، خود بھی نیک کام کریں، گُنَاہوں سے بچیں اور دوسروں کو بھی نیکی کی دعوت دیتے رہا کریں۔

جو ہیں وَقْف سُنّت کی خدمت کی خاطِر                                  انہیں حشر میں بخشوا غوثِ اعظم