Muallim e Kainat

Book Name:Muallim e Kainat

مجھے مُعَلِّم بنا کر بھیجا گیا

پیارے اسلامی بھائیو! مَحْبُوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا میں تشریف لائے، آپ کے آنے کا ایک بنیادی مقصد بھی مُعَلِّم ہونا ہی ہے۔ خُود ارشاد فرمایا: بُعِثْتُ مُعَلِّمًا مجھے مُعَلِّم بنا کر بھیجا گیا ہے۔ ([1])

قرآن سکھانے والے نبی

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

اَرْسَلْنَا فِیْكُمْ رَسُوْلًا مِّنْكُمْ یَتْلُوْا عَلَیْكُمْ اٰیٰتِنَا وَ یُزَكِّیْكُمْ وَ یُعَلِّمُكُمُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ یُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَؕۛ(۱۵۱) (پارہ:2، سورۂ بقرہ:151)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: ہم نے تمہارے درمیان تم میں سے ایک رسول بھیجاجو تم پر ہماری آیتیں تلاوت فرماتا ہے اور تمہیں پاک کرتا اور تمہیں کتاب اور پختہ علم سکھاتا ہے اور تمہیں وہ تعلیم فرماتا ہے جو تمہیں معلوم نہیں تھا۔

یعنی اے مسلمانو...!! اللہ پاک کا تم پر بڑا اِنْعام ہوا کہ رَبِّ رحمٰن نے تم میں اپنے مَحْبُوب  نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھیجا، آپ سَر تا پَا رَحمت ہی رَحمت ہیں۔ یُوں تو مَحْبُوب  ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے تم پر لاکھوں اِحسان ہیں مگرچند احسان بالکل ظاہِر ہیں (1):ایک یہ کہ وہ تم تک رَبّ کی آیتیں پہنچاتے ہیں، تمہیں آیات پڑھ کر سُناتے ہیں، پڑھنا سکھاتے ہیں، تمہارے الفاظ صحیح کراتے ہیں اور تِلاوت کے آداب بھی بتاتے ہیں  (2):اس کے ساتھ ساتھ وہ تمہیں *بُرے عقیدوں سے*بُرے اخلاق سے*بُری عادات سے*غرض


 

 



[1]... ابن ماجہ، مقدمہ، صفحہ:50، حدیث:229ملتقطًا۔