Book Name:Muallim e Kainat
پڑھیئے! اور دوسرو ں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے! * غوث پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی بڑی گیارہویں شریف کے پیارے موقع پر مجلس تقسیم رسائل پیش کر رہی فیضان ِغوثیہ پیکج ، یہ پیکج مکتبۃ ُالمدینہ کی کسی بھی شاخ سے 200روپے میں قیمتاً طلب فرمائیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّمنےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
2فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم :(1):جو شخص کپڑا پہنے اور یہ پڑھے: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ہٰذَا، وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِ حَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍ، تو اس کے اگلے پچھلے گناہ مُعاف ہو جائیں گے۔([2]) (2):جو باوُجُودِ قدرت زیب وزِیْنت کا (یعنی خوبصورت) لِباس پہننا تَواضع(یعنی عاجزی) کے طور پر چھوڑ دے ، اللہ پاک اس کو کرامت کا حُلّہ(یعنی جنتی لباس) پہنائے گا۔([3])
اے عاشقانِ رسول ! *سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مبارک لباس اکثر سفید کپڑے کاہوتا*فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم :سب میں اچھے وہ کپڑے جنہیں پہن کر