Muallim e Kainat

Book Name:Muallim e Kainat

درہم کا غَلَّہ (کھانے پینے کا سامان ) خریدو، گھر پہنچاؤ، دوسرے دِرْہَم کی کلہاڑی خریدو اَور میرے پاس لے آؤ! وہ صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ جلدی سے بازار گئے، غلہ خریدا، گھر پہنچایا، کلہاڑی خریدی، لے کر بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو گئے، حضرت اَنَس بن مالک  رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: مِعْرَاج کے دولہا، تاجدارِ انبیا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےاپنے ہاتھ مبارک سے اس کلہاڑی میں لکڑی کا دَسْتَہ ڈالا، اَنْصَارِی صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ کو دیا اور فرمایا: جنگل میں جاؤ، لکڑیاں کاٹو، بازار میں فروخت کرو! 15 دِن تک مجھے نظر نہیں آنا۔ اَنْصَارِی صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ نے کلہاڑی لی اور چلے گئے۔ 15 دِن کے بعد واپس آئے تو ان کے ہاتھ میں 10 دِرْہَم تھے۔ نبی رَحْمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم دیکھ کر خوش ہوئے اور فرمایا: تم سُوال کرو اور وہ سُوال کل قیامت کے دِن تمہارے چہرے پر داغ بنے، تمہارا اَپنے ہاتھ سے کما کر کھانا اس سے بہت بہتر ہے۔ ([1])

 اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یہ ہیں مُعَلِّمِ کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم...!! کیا نِرالی شان ہے...!! * وہ پیارے پیارے ہاتھ مُبارَک  جن کے اشاروں پر کائنات چلتی ہے*یہ ہاتھ مبارک اُٹھ جائیں تو چاند دو ٹکڑے ہو جاتا  * ڈوبا ہوا سورج پلٹ آتا ہے *ہاتھوں کو اُٹھائیں تو بادَل گِھر آتے ہیں*قحط  دُور ہوتے اور بارش برسنے لگتی ہے*وہ مبارَک ہاتھ کہ بیمار سے مَس کر جائیں تو شفا بخش دیتے ہیں*بےجان کو چُھو جائیں تو جان ڈال دیا کرتے ہیں، محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ان پیارے پیارے ہاتھوں سے اپنے صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ کو کلہاڑی میں دستہ ڈال کر دے رہے ہیں۔

سُبْحٰنَ اللہ! قومیں ایسے ہی تو نہیں بنا کرتی نا...!! محنت لگتی ہے، وہ لوگ جنہیں دُنیا چراہے کہہ کر کم تَر سمجھا کرتی تھی، وہ مُعَاشرہ جسے طنزیہ نگاہوں سے دیکھا جاتا تھا، وہ دَور


 

 



[1]... ابوداؤد، کتاب الزکاۃ، باب ماتجوز فیہ المسالۃ، صفحہ:269، حدیث :1641 ۔