Book Name:Muallim e Kainat
اپنے رنگ میں کھینچ لیا ہو گا۔ یہ سُن کر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: پِھر یہ بھی تو ممکن ہے کہ تمہارے باپ داداؤں میں بھی کوئی کالے رنگ کا رہاہو گا، اس کی رگ نے تمہارے بچے کو اپنے رنگ میں کھینچ لیا ہو گا، اِس لئے یہ بچہ اِس کا ہم شکل ہو گیا ہے۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! حیرت کی بات ہے، کس قدر نِرالا انداز ہے، وہ دیہاتی آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمت میں کتنا بڑا اِشْکال لے کر آئے تھے، ہمارے ہاں بھی ایسا ہو جاتا ہے، بعض دفعہ سامنے والا ایسا سُوال رکھ دیتا ہے کہ سمجھ ہی نہیں پڑتی کہ اسے سمجھائیں تو کیسے سمجھائیں، اس کا ذہن بنائیں تو کیسے بنائیں...!! مگر قربان جائیے! یہ مُعَلِّمِ کائنات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہیں، اِن سے گفتگو کا شرف ملنا تو بہت اُونچی بات ہے، مولانا رُوم رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں:
اَے لِقَائِے تُوْ جَوَابِ ہَرْ سُوَال
مفہوم: یعنی اے وہ ہستی کہ جن سے مُلاقات کر لینا، چہرۂ پاک کا دِیدار کر لینا ہی ہر سُوال کا جواب ہو جاتا ہے۔
آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے کتنے سادہ انداز میں، اس دیہاتی کی ذہنی سطح کے مطابق بالکل عام فہم مثال دے کر اُس کے اِشْکال کو بھی دُور کر دیا، اُس کے ذہن میں اُٹھنے والے خدشات بھی دُور فرما دئیے! اللہ پاک کی قدرت بھی سمجھا دی، سوچ بھی بدل دی اور ہنستا بستا گھر بھی ٹوٹنے سے بچا لیا۔
اللہ پاک ہمیں محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا فیضان نصیب فرمائے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ *سادہ سادہ مثالیں دے کر*واقعات سُنا کر*حدیثیں سُنا کر*قرآنِ کریم کی آیات سُنا کر بہت اچھے انداز میں*نرمی کے ساتھ دوسروں کو سمجھایا کریں*عِلْمِ دین