Book Name:Muallim e Kainat
اپنی آخرت کے انجام سے غافِل زِندگی کے دِن گزار رہا تھا، میری گُنَاہوں بھری زِندگی میں بہار یُوں آئی کہ مجھے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلے کی سَعَادت مل گئی، بَس پھر میری خوش بختی کے سفر کا آغاز ہو گیا، مدرسۃُ المدینہ بالغان کی برکات نے میرے تاریک دِل کو خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے روشن کر دیا،اس میں مجھے قرآنِ پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ سُنتوں پر عمل کا جذبہ بھی ملا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی سَعَادت بھی نصیب ہوئی۔ اَلْحَمْدُ للہ!مدرسۃُ المدینہ بالغان میں پڑھنے کی برکت سے میری زِندگی میں بہار آ گئی، فیشن پرستی، موج مستی سے نجات بھی مِل گئی۔
ترا شکر مولیٰ دیا مدنی ماحول نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا مدنی ماحول
دعا ہے یہ تجھ سے دل ایسا لگا دے نہ چُھوٹے کبھی بھی خدا مَدنی ماحول ([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
نعت کولیکشن (Naat Collection)موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اِسْمَارٹ فون (Smartphone)کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے: جس کا نام ہے:Naat Collection (نعت کولیکشن) *اس ایپ میں اعلیٰ حضرت،مولانا حامد رضا خان، مفتی ِ اعظم ہند ، مولانا حسن رضا خان، مولانا جمیل رضوی، مفتی احمد یار خان نعیمیرَحمۃُ اللہِ علیہم اور امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کلاموں کو شامل کیا گیا ہے*ہر مجموعہ کلام میں کلاموں کو حرف تہجی اور اور ردیف کی ترتیب