Book Name:Muallim e Kainat
کے یہ مسائِل حل نہیں ہو رہے تھے، اُن کے یہ مسائِل معراج کی رات حل ہوئے تھے۔ وہ کیسے؟ حدیثِ پاک میں ہے: سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: میں نے اپنے ربّ کو اچھی صُورت میں دیکھا، اللہ پاک نے فرمایا: اے مَحْبُوب ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم )! مَلاءِاَعْلیٰ کے فرشتے کن مَسَائِل میں بحث کر رہے ہیں؟میں نے عرض کیا: یااللہ پاک! تُو ہی بہتر جانتا ہے۔پھررَبِّ کائنات نے مجھ پر نوازِش فرمائی، مجھے عِلْم بخشا تو میں نے عرض کیا: یا اللہ پاک! 4 مَسَائِل ہیں، فرشتے اُن کو حل نہیں کر پا رہے، اللہ پاک نے فرمایا: اے پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم !آپ نے سچ کہا۔ اب اللہ پاک نے مَلَاءِ اعلیٰ کے فرشتوں کوفرمایا:یَا مَلَائِکَتِی! وَجَدْتُّمْ حَلَّالَ الْمُشْکِلاتاے میرے فرشتو!تُم نے مشکلات حل فرمانے والے کو پالیا ہے، فَاسْئَلُوْااَشْکَالَکُمْ یعنی وہ مسائِل جنہیں تم حَل نہیں کر پا رہے،آج میرے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے وہ مَسَائِل پوچھ لو...! ([1])
سُبْحٰنَ اللہ ! وہ دِینی مسئلے کہ فرشتے 1 ہزار سال سے جن مَسَائِل میں غور و فِکْر کر رہے تھے اور کوئی حَلْ نہیں نکل رہا تھا،اللہ پاک کے پیارے نبی،مکی مدنی،مُحَمَّدعربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے چندہی لمحوں میں فرشتوں کے مَسائِل حل فرما دئیے! پتا چلا ہمارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اس شان کے مُعَلِّم ہیں کہ فرشتوں کو بھی عِلْم بتاتے اور سکھاتے ہیں۔
اے رحمتِ عالَم تیری رحمت کے تَصَدُّقْ ہر ایک نے پایا ترا صدقہ شبِ معراج
انبیائے کرام علیہم ُالسَّلاَم کو فیض پہنچانے والے
ایک بڑی مشہور حدیثِ پاک ہے۔ ایک مرتبہ مُعَلِّم کائنات، فخرِ مَوجُودات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمتِ اقدس میں سُوال ہوا: مَتیٰ وَجَبَتْ لَکَ الْنَّبُوَّۃُ یعنی یارسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم !