Book Name:Shoq e Ilm e Hadees
جڑ کاٹی جائے، اس بندے کے لئے جنّت ہے([1])*حضرت براء بن عازب رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جس نے دو حدیثیں سیکھیں تاکہ ان سے خود فائدہ اُٹھائے یا دوسروں کو سکھائے تاکہ آگے سیکھنے والا اُن سے فائدہ اُٹھائے، اس کا یہ عمل 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے([2]) *پیارے نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے: عِلْم سیکھنے میں جلدی کرو! پس سچّے بندے سے ایک حدیث لینا زمین اور اس پر موجود تمام تَر سونے، چاندی سے بہتر ہے۔ ([3])
احادیث سیکھنے کی برکت سے بخشش ہو گئی
ایک بزرگ تھے: حضرت ابوہمام رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ۔ آپ کے وِصَال کے بعد کسی نے آپ کو خواب میں دیکھا، آپ کے سر پر بہت سارے فانوس لٹک رہے تھے۔ پوچھا: اے ابوہمام! یہ فانوس کیسے ہیں؟ آپ نے ایک ایک فانوس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ فانوس حدیثِ شفاعت کی برکت سے ملا ہے*یہ فانوس حوضِ کوثر والی حدیث کی برکت سے ملا ہے *یہ فانوس فُلاں حدیث کی برکت سے عطا کیا گیا ہے۔ ([4])
سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ صِرْف ایک حدیثِ پاک سیکھ لینا بھی بڑی سعادت کی بات ہے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! روزِ قیامت ایک ایک حدیث کا الگ الگ اجر عطا کیا جائے گا۔
اللہ پاک اسے تروتازہ رکھے
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: ہمارے آقا، مکی مدنی