Book Name:Shoq e Ilm e Hadees
لینے کو بَرَکتیں قافلے میں چلو پاؤ گے راحَتیں قافلے میں چلو
ٹیڑھی ہوں ہڈّیاں ، ہوں گی سیدھی میاں درد سارے مِٹیں، قافلے میں چلو
دردِ سر ہو اگر دُکھ رہی ہو کمر پاؤ گے صحتیں قافلے میں چلو
غیبی امداد ہو گھر بھی آباد ہو چل کے خود دیکھ لیں قافلے میں چلو
رزق کے درکُھلیں برکتیں بھی ملیں لطفِ حق دیکھ لیں قافلے میں چلو
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
*ہر ہفتے امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی مدنی چینل پر عشاء کے بعد (تقریباً 8:15 منٹ پر )اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا جس میں امیرِ اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں*شیخِ طریقت، امیر اہلسنت ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشادفرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں منہ کی صفائی کے فائدے رسالےکا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! * گناہوں کی معلومات اس لیے ہونا بھی ضروری ہے کہ معاذ اللہ گناہ ہونے پر وہ اپنا محاسبہ کر سکے، کہ وہ کن گناہوں میں مبتلا ہے اورشیطان اس سے کون کون سے گناہ کروا رہا ہے اور خاص طور پر وہ اسباب