Book Name:Shoq e Ilm e Hadees
کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے *قافلے کی برکت سے دُعائیں پُوری ہونے *مشکلات ٹلنے *بیماریوں سے شِفا ملنے کے بھی سینکڑوں واقعات ہیں *ایسا بھی ہوا کہ مدنی قافلے میں سَفَر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے کرم فرمایا، خواب میں تشریف لائے اور شرکائے قافلہ کو دیدار کا جام پلا دیا۔
ہم مدنی قافلے میں سَفَر کریں، کیا معلوم ہم پر بھی کرم ہو جائے۔ کم از کم ہر ماہ 3 دِن کے مدنی قافلے میں سَفَر کی نِیّت کر لیجئے! بلکہ بہتر ہو گا کہ آج ہی نِیّت لکھوا دیجئے! آئیے آپ کی ترغیب کے لئے مدنی قافلے کی ایک مدنی بہار سناتا ہوں۔
ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میری ناک کی ہڈّی ٹیڑھی تھی ، آنکھوں اور سر کا درد بھی پیچھانہیں چھوڑتا تھا ۔میں نے نشتر میڈیکل اسپتال ملتان میں آپریشن کروانے کا ارادہ کیا تھا ۔ آپریشن سے پہلے مدنی قافلے کے ساتھ سفر کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ، پہلے ہی سے سُن رکھا تھا کہ مدنی قافلے میں دعائیں قَبول ہوتی ہیں لہٰذامیں نے اللہ پاک سے دعا کی:یا اللہ پاک ! دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلے کی بَرَکت سے میری ناک کی ہڈّی دُرُست فرما دے ۔مدنی قافلے سے واپسی کے کچھ دن بعد جو ناک کی ہڈّی کو بغور دیکھا تو میری خوشی کی انتِہا نہ رہی کیوں کہ مدنی قافلے میں کی گئی دعا کی قبولیّت کھلی آنکھوں سے نظر آرہی تھی وہ یوں کہ میری ناک کی ٹیڑھی ہڈّی بالکل دُرُست ہوچکی تھی !
سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو لُوٹنے رَحْمتیں قافلے میں چلو