Book Name:Shoq e Ilm e Hadees
تم (زندہ لوگ) تحفہ ملنے پر خوش ہوتے ہو۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! جب ہمیں کوئی تحفہ دیتا ہے تو ہمیں کتنی خوشی ہوتی ہے، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: ایسی ہی خوشی فوت شُدہ کواس وقت ہوتی ہے، جب انہیں ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔ یہ کتنی پیاری بات ہے، اب ذرا تَصَوُّر باندھیئے!*ہم صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم کو ایصالِ ثواب کرتے ہیں*اَوْلیائے کرام کو اِیصالِ ثواب کے نذرانے بھیجتے ہیں*حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی گیارہویں کرتے ہیں*خواجہ حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی نیاز بنا کرلوگوں میں تقسیم کر کےاس کا ثواب انہیں پہنچاتے ہیں*اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خِدْمت میں ثواب پیش کرتے ہیں*ان کے شہزادوں کی خِدْمت میں پیش کرتے ہیں*حفّاظ، قارِی ، مُحدِّث، مُفَسِّر، وغیرہا علمائے امت کی بارگاہ میں نذر کرتے ہیں، اس پر یہ بزرگ کتنے خوش ہوتے ہوں گے۔ اوریہ ہمار اِیْمان اور یقین ہے کہ جس سے*صحابۂ کرام*اَہْلِ بیتِ اطہار*اَوْلیائے کرام خُوش ہو جائیں،اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اس کے وارے ہی نیارے ہو جائیں گے۔
اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔ اپنے بزرگوں، اللہ کے نیک بندوں کو یاد کرنے، انہیں یاد رکھنے، ان کی سیرت اور اَوْصاف پڑھنے اور انہیں خُوب خُوب اِیْصالِ ثواب کرتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
امام سُیُوطِی اور شوقِ عِلْمِ حدیث
پیارے اسلامی بھائیو! امام جلالُ الدِّیْن سُیُوطِی شافعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ وہ بلند رُتبہ شخصیت