Book Name:Shoq e Ilm e Hadees
حدیثیں سیکھنے کے لئے یمن، مصر، شام، بصرہ اور کوفہ کا سفر فرمایا۔ آپ حدیثیں سُنتے اور انہیں لکھتے، یُوں آپ نے حدیثوں کا ایک بڑا ذخیرہ جمع فرمایا ([1]) *حضرت اَبُو مَعْشَر کوفی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے صِرْف ایک حدیثِ پاک سُننے کیلئے کوفہ سے بصرہ کا سفر کیا ([2])*حضرت اَرْبِدَہ تَمِیْمِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مجھے جہاں بھی کسی صاحِبِ عِلْم کی خبر پہنچی، میں ان سے حدیثِ پاک سننے کےلئے وہیں پہنچ گیا([3]) *حضرت ہَیْثَم بن جمیل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ طلبِ حدیث کے لئے سفر کی وجہ سے 2 مرتبہ مفلس ہوئے۔ یعنی آپ نے ایک مرتبہ سَفَر کیا، جو کچھ جمع پُونجی تھی، سب اس سفر پر خرچ کر دی، مفلس ہو گئے، پِھر رقم جمع کی، پِھر حدیثیں سیکھنے کے لئے نکلے اور ساری جمع پونجی ختم کر دی([4])*حضرت اِبنِ مُقْرِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں نے احادیث سیکھنے کے لئے 4 مرتبہ مشرق سے مغرب تک کا سَفَر کیا ہے([5]) *حضرت یعقوب بن سفیان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ حدیثیں سیکھنے کے لئے مسلسل 30 سال سَفَر میں رہے۔ ([6])
سُبْحٰنَ اللہ! اس 30 سالہ سَفَر کا صلہ کیا مِلا؟ سنیئے!
حضرت ابن محمدمَرْوَزِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں: حضرت یعقوب بن سفیان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ