Book Name:Shoq e Ilm e Hadees
حدیثیں مل جاتیں تو میں وہ بھی یاد کر لیتا۔امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو اس شوق اور محنت کا صلہ کیا ملا؟ سنیئے!
امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی ایک کتاب ہے: جَمْعُ الْجَوامِعْ۔ اس کتاب میں امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَحَادِیث جمع فرمائی ہیں۔ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ مجھے خواب میں پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زیارت نصیب ہوئی تو میں نے اپنی کتاب جَمْعُ الْجَوامِعْ کا ذِکْر کیا اور عرض کیا:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! کیا میں اس کتاب میں سے کچھ پڑھ کر سُناؤں؟ پیارے آقا، سردارِ انبیا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: سُناؤ! اے شَیْخُ الْحَدِیث...!
امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: پیارے آقا، دوجہاں کے داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مجھے شَیْخُ الْحَدَیث فرمانا ، یہ ایسی بشارت ہے ، جو میرے نزدیک دُنیا اور جو کچھ دُنیا میں ہے، اس سب سے بڑھ کرہے۔([1])
لقب سچّا ملا سرکار سے شیخُ الْحَدِیْث ان کو
بڑے ہی ذِی شرف اور باسعادت تھے جلالُ الدِّیْن
سُبْحٰنَ اللہ!کیا شان ہے امام سُیُوطِی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی...!!اللہ پاک ہمیں بھی حدیثیں پڑھنے، لکھنے،سمجھنے اور یاد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ حدیث پاک کیا ہے؟*ہمارے