Shoq e Ilm e Hadees

Book Name:Shoq e Ilm e Hadees

بیان سننے کی نیتیں

حدیثِ پاک میں ہے:نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہ  مومن کی نیت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])

اے عاشقان ِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیت کیجئے! *رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا *بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!ہجری کیلنڈر کے مطابق 5 واں اسلامی مہینا جُمَادَی الْاُوْلیٰ جاری و ساری ہے،   17 جمادَی الْاُوْلیٰ کو امام اِبْنِ امام، عالِم اِبْنِ عالِم، مفتی اِبْنِ مفتی، وَلِی اِبْنِ وَلی یعنی شہزادۂ اعلیٰ حضرت، جانشینِ اعلیٰ حضرت شاہ  حامِد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا عرسِ پاک ہوتا ہے اور 19 جُمَادَی الْاُوْلیٰ کو اپنے وقت کے بہت بڑے اِمَام، عظیم مُحدِّث، مُفَسِّر، عَالِم، قارِی،  مفتی، بہت بڑے عاشِق رسول، وَلِیِّ کامِل امام عَبْدُ الرَّحْمٰن جَلَال ُالدِّیْن سَیُوطِی شَافِعی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا عرسِ پاک ہوتا ہے۔

ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے ان بزرگوں کو یاد بھی رکھیں، ان کے اَیَّام آئیں تو خصوصیت کے ساتھ ان کا ذِکْرِ خیر بھی کریں اور ان کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام بھی کِیا کریں۔ اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اگر ہم اپنے بزرگوں کو خُوشحالی میں یاد رکھیں گے، اگر خدانخواستہ زندگی میں کوئی بُرا وقت آ گیا تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! مشکل گھڑی میں ان


 

 



[1]...معجم کبیر، جلد:3، صفحہ:525، حدیث:5809۔