Book Name:Shoq e Ilm e Hadees
مبارکہ اور دینی باتیں شیئر کرنے کا رواج ہے، اگر احادیث مبارکہ یا کوئی بھی دینی بات سوشل میڈیا پر شئیر کرنا چاہتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کے آفیشل پیجزز سے جاری کردہ پوسٹیں ہی شیئر کیجئے ، کیونکہ یہ پوسٹیں علما ئے کرام کی طرف سے تصدیق کی ہوئی ہوتیں ہیں، لہٰذا انہی کو شیئر کرنے میں عافیت ہے۔اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!فتنوں کے اس دور میں آپ کی دعوتِ اسلامی الحمد للہ!حدیثِ پاک کی بھی خدمت میں مَصْرُوف ہے، اللہ پاک کے فضل اور اس کے پیارے محبوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عطا سے دعوتِ اسلامی نے احادیثِ مصطفےٰ تک رسائی کو آسان بنایا ہے، اگر ہم دِل میں احادیثِ کریمہ پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں تو دعوتِ اسلامی کی بَرَکَت سے بڑی آسانی کے ساتھ حدیثیں پڑھ بھی سکتے ہیں اور انہیں سمجھ بھی سکتے ہیں*مکتبۃ ُالمدینہ کی کتاب ہے:فیضانِ ریاضُ الصَّالحین۔اس میں 1896 اَحادیث آسان ترجمہ و تشریح کے ساتھ دَرْج کی گئی ہیں* مکتبۃ ُالمدینہ کی ایک کتاب ہے:اَنْوَارُ الْحَدیث(اس میں ایمانیات اور نماز، روزہ وغیرہ سے متعلق حدیثیں جمع کی گئی ہیں)*اسی طرح 40 فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔مختصر رِسالہ ہے۔*شیخِ طریقت امیرِ اہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا ایک رِسالہ ہے:فیضانِ اہلِ بیت۔ اس میں اہل بیتِ اطہار کی شان میں 40 احادیث جمع کی گئی ہیں*اسی طرح ایک رِسالہ ہے:ہر صحابئ نبی! جنّتی! جنّتی! اس رِسالے میں صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم کی فضیلت پر احادیث اور ان کی شرح لکھی گئی ہے*اربَعیْنِ عطّار قسط نمبر 1 (جس میں مختلف موضوعات پر