Shoq e Ilm e Hadees

Book Name:Shoq e Ilm e Hadees

جو گناہوں میں مبتلا ہونے کا باعث بنتے ہیں ان کی بھی پہچان ہوگی، اس  موضوع پر  مکتبۃُ المدینہ نے ایک کتاب  ظاہری گناہوں کی معلومات   شائع کی ہے ، جس  میں 52 ظاہری گناہوں  کا ذکر موجود ہے،  یہ  کتاب مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 130روپے میں قیمتاً طلب  فرمائیں  ۔خود بھی مطالعہ فرمائیں! اور دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیں!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور نبی پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی  ایک سنّت بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِي فَقَدْ اَحَبَّنِي وَمَنْ اَحَبَّنِي كَانَ مَعِي فِي الْجَنَّةِ جس  نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت  کی اور جس نے مجھ سے محبّت  کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!                                         جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

ہاتھ ملانے کی سنتیں اور آداب

فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: جب 2 مسلمان مُلاقات کرتے ہوئے مصافحہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے ہیں تو اللہ پاک ان دونوں کے درمیان 100رحمتیں نازل فرماتا ہے جن میں سے99رحمتیں پُرتپاک طریقے سے ملنے والے اور اچھے طریقے سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔ ([2])


 

 



[1]...تاریخ مدینہ دمشق، جلد:9، صفحہ:343۔

[2]...معجم اوسط، جلد:5، صفحہ:380، حدیث:7672۔