Book Name:Shoq e Ilm e Hadees
سے جاگا تو آنکھیں روشن ہو چکی تھیں۔ ([1])
جن کو سُوئے آسماں پھیلا کے جل تھل بھر دئیے
صدقہ ان ہاتھوں کا پیارے ہم کو بھی درکار ہے([2])
وضاحت:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! آپ نے اپنے ہاتھوں کو اُٹھاکر دعا فرمائی تو اللہ پاک نے بارش نازل فرما دی اور ہر جگہ پانی ہی پانی ہو گیا، اے میرے کریم آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! ہم منگتوں کو بھی ان ہاتھوں کی برکت سے نواز دیجئے۔
اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بھائی جان مولانا حسن رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہنے کیا خوب عشقِ رسول والی بات کی۔ لکھتے ہیں:
کیا مزے کی زندگی ہے زندگی عشاق کی
آنکھیں ان کی جستجو میں دِل میں ارمانِ جمال([3])
وضاحت:عاشقانِ رسول کی بھی کیا مزے کی زندگی ہے ، دل میں رُخِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دیدار کے ارمان ہیں، آنکھیں ان کی راہ تک رہی ہیں یعنی ہر وقت یادِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
کیا شان ہے عاشقانِ حدیث کی...!! ان کی مدد کی جاتی ہے۔ پیارے مَحْبُوب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ان پر کرم فرماتے ہیں۔ خاص نظرِ عنایت ہوتی ہے، مشکل میں پھنس جائیں تو محبوبِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم خُود کرم بھی فرما دیتے ہیں، خواب میں دیدار سے نواز کر مشکلیں حل بھی کر دیا کرتے ہیں۔