Qayamat Ki Nishaniyan

Book Name:Qayamat Ki Nishaniyan

بھی ایک طرح کی جہالت ہے جو گمراہی کا سبب بن جاتی ہے۔ آج یہ بات عام ہے۔ دِین سارے کا سارا عربی زبان میں ہے مگر حالت یہ ہے کہ عربی کی الف سے باء نہیں آتی، قرآنِ کریم جو عربی زبان میں ہے، حدیثیں جو عربی زبان میں ہیں، یہ پڑھنی ہی نہیں آتیں اور لوگ بس سوشل میڈیا سے باتیں سُن کر عُلَمائے کرام کے خِلاف کھڑے ہو رہے ہیں، قرآن و حدیث کی ایسی ایسی غلط تشریحات کی جاتی ہیں کہ اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ...!!

اس لئے ہمیں چاہئے کہ کِتَابِی عِلْم سیکھنے کی طرف آئیں۔ کِتَابیں پڑھیں، عُلَمائے کرام کی خِدْمت میں حاضِر ہوں، ان سے باقاعدہ طَور پر عِلْمِ دِین سیکھیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! عِلْمِ دین کی برکتیں نصیب ہوں گی۔

کتابی عِلْم سیکھنے کا ایک ذریعہ

الحمد للہ! دعوتِ اسلامی آج کے دور میں عِلْمِ دِین عام کرنے میں مصروف ہے، *مدرسۃ ُالمدینہ کے ذریعے قرآنِ کریم حفظ و ناظرہ کی تعلیم عام ہو رہی ہے، اسی طرح *جامعۃ المدینہ*فیضان آن لائن اکیڈمی*ہفتہ وار مدنی مذاکرہ*مدنی قافلے  وغیرہ عِلْمِ دِین سیکھنے کے بہترین ذرائع ہیں۔ انہی میں ایک ذریعہ ہفتہ وار رسالہ مُطَالعہ بھی ہے۔ امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں ایک رسالہ پڑھنے کی ترغیب دِلاتے ہیں، مختصر ، معلوماتی اور تحقیقی رسالہ ہوتا ہے، آسان اُردو میں لکھا جاتا ہے، اس میں ہر ہر بات کا حوالہ بھی لگایا جاتا ہے، الحمد للہ! دُنیا بھر کے لاکھوں لاکھ عاشقانِ رسول یہ رسالہ پڑھنے یا آڈیو(Audio) سننے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں۔ آپ بھی ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی عادَت بنا لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت سارا عِلْمِ دِین